سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 138
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 106 تھا لیکن ریکار ڈ رکھنے والوں نے ، دفتر نے صحیح ریکارڈ نہیں رکھا۔ ایک تو ایسی رپورٹ بلا وجہ موصی کو پریشان کرنے کا موجب بنتی ہے۔ دوسرے جماعتی نظام کی کمزوری کا بھی برا اثر پڑتا ہے۔ اب تو ٹھوس حسابات کا انتظام ہو چکا ہے۔ بڑا systematic طریقہ ہے۔ کمپیوٹر ہیں ، سب کچھ ہیں۔ ایسی غلطی ہونی نہیں چاہیے۔ ہر ملک کے سیکرٹریان وصایا اور سیکرٹریان مال اپنے ملک کی ہر جماعت کے متعلقہ سیکر ٹریان کو فعال کریں اور امرائے جماعت کا بھی یہ کام ہے کہ اس کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیتے رہا کریں۔ صرف چندہ جمع کرنا اور اس کی رپورٹ کرنا ان کا کام نہیں ہے بلکہ اس نظام کو قابل اعتماد بنانا اور میں مرکز اور مقامی جماعتی نظام میں مضبوط ربط پیدا کرنا بھی امرا پیدا کرنا بھی امراء کا کام ہے۔“ (خطبہ جمعہ فرمودہ 15 جولائی 2016ء بحوالہ الفضل انٹر نیشنل مورخہ 5 اگست 2016ء صفحہ 5-8)