سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 120 of 539

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 120

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 88 سپر د امانتوں کی صحیح طرح حفاظت کرو عُہدیداروں میں سے بھی ایسے بھی ہیں جو عہدوں کی خواہش رکھتے ہیں کہ شاید محدود طور پر ہی کچھ نہ کچھ جاہ و حشمت کا وہاں سے اظہار ہو جاتا ہے۔ اگر عُہدے ملتے ہیں تو بجائے اس کے کہ اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہوں اور پہلے سے بڑھ کر دین کی خدمت کا جذبہ ان میں پیدا ہو ، اس طرف توجہ نہیں ہوتی اور صرف اپنے عہدوں کا زعم ہوتا ہے۔ پس عہدیداروں کو بھی اس طرف توجہ دینی چاہیے۔ ۔۔۔ پھر جو آپ نے عہد کئے ہیں، جو آپ کے سپر د امانتیں ہیں ان کی اگر صحیح طرح حفاظت کرو۔ ہر ایک نے عہد کیا ہے کہ میں دین کو دنیا پر مقدم رکھوں گا۔ خدام الاحمدیہ میں بھی عہد دہرایا جاتا ہے، انصار اللہ میں بھی عہد دہرایا جاتا ہے، لجنہ میں بھی عہد دہرایا جاتا ہے، جماعت بھی بیعت کے وقت یہ عہد لیتی ہے تو اگر عہد کی حفاظت کرو گے اور اپنی امانتیں جو تمہارے سپر د ہیں۔ امانتیں کیا ہیں ؟ جو عہدیدار ہیں ان کے سپر د عہدوں کی امانتیں ہیں۔ عام احمد ی ہے اس کے سپر د امانت ہے کہ وہ احمدیت کا صحیح نمونہ بن کے دکھائے اور کسی کے لئے ٹھو کر کا باعث نہ ہو۔ اگر ایسا ہو گا تو پھر یہ ایمان کا درخت جو ہے مضبوط تنے پر کھڑا ہو جائے گا۔ یہ ساری چیزیں مل کر اس کو مضبوط درخت بنادیں گی۔“ (خطبه جمعه فرموده 6 مئی 2016 ء بحوالہ الفضل انٹر نیشنل مورخہ 27 مئی 2016ء صفحہ 7-8)