سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 119 of 539

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 119

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 87 ابھی دو دن پہلے ہی ایک ملک میں ایک مجلس کی لجنہ کا انتخاب ہوا۔ وہاں سے مجھے خط آگیا کہ کیوں فلاں کو بنایا گیا ہے، فلاں کو کیوں نہیں بنایا گیا۔ وہ تو ایسی ہے ، وہ ویسی ہے۔ تو اس قسم کی بیہودگیوں سے ہمیں بچنا چاہیے اور جو بھی بنا دیا جائے اس عرصے کے لئے جب تک وہ بنایا گیا بہر حال اس سے مکمل تعاون کرنا چاہیے۔ پھر ایک بات کی طرف توجہ دلاتے ہوئے حضرت مصلح موعودؓ نے فرمایا۔ ایک بات یہ ہے کہ مومن کو چاہیے کہ مصمم ارادے کے ساتھ کوشش کرے اور اسے انجام تک پہنچائے اور بجائے دوسروں پر انحصار کرنے کے چاہے وہ افسر ہوں یا عہدیدار ہوں وہ صرف اپنے ماتحتوں پر انحصار نہ کیا کریں بلکہ خود بھی براہ راست ہر کام میں نگرانی رکھیں اور involve ہونے کی کوشش کریں۔ تبھی کام صحیح رنگ میں انجام تک پہنچ سکتا ہے۔“ 66 (خطبه جمعه فرموده 12 فروری 2016ء بحوالہ الفضل انٹر نیشنل مورخہ 4 مارچ 2016ء صفحہ 7)