سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 99 of 552

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 99

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول آخر وہ کھاتے پیتے تو ہیں۔ 79 صف دوم کے انصار کیلئے نائب صدر کا تقرر نہیں تھا۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے نائب صدر کا تقرر فرمایا اور ہدایت دی کہ انصار اللہ کے دستور سے اپنی ذمہ داریاں اور کام پڑھ لیں۔ انصار کو سیر وغیرہ کرنی چاہیے۔ سائیکلنگ کرنی چاہیے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ تمام قائدین اپنی مجالس کو active کریں۔ نئے نئے راستے کام کے نکالیں۔ اپنے شعبوں میں کام میں بہتری کیلئے سوچیں اور کام کے ، ملک کے حالات کے مطابق نئے طریقے سوچیں اور جوانوں سے زیادہ کام لیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالی نے مجلس عاملہ کو ہدایت فرمائی کہ جنوری سے انصار اللہ کا نیا سال شروع ہو جائے گا۔ اس لئے نئے سال کیلئے باقاعدہ پلان بنائیں اور اس کے مطابق کام کریں، اپنے سامنے ٹارگٹ رکھیں اور اس کو حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں۔ میٹنگ نیشنل مجلس عاملہ انصار اللہ فرانس 29 دسمبر 2004ء بحوالہ الفضل انٹر نیشنل 11 فروری 2005ء)