سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 98
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 78 نئے سال کیلئے با قاعدہ پلان بنائیں اور اس کے مطابق کام کریں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے تمام قائدین سے اُن کے عہدوں کا تعارف حاصل کیا اور اُن کے کام اور آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا اور ہر قائد کو اُس کے شعبے کے بارہ میں ساتھ ساتھ ہدایات دیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ مجلس انصاراللہ کی مساعی کی ماہانہ رپورٹ با قاعدگی کے ساتھ خلیفہ المسیح کو آنی چاہیے۔ قائد تعلیم کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی کہ انصار اللہ کیلئے باقاعدہ نصاب مقرر کر کے امتحان لیں۔ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی کوئی چھوٹی کتاب مقرر کر لیں۔ اور پھر اس کا امتحان ہو۔ مجلس عاملہ کے تمام ممبران بھی امتحان میں شامل ہوں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا جو صرف فرنچ زبان جانتے ہیں اُن کے لئے فرنچ زبان میں علیحدہ لیں اور اردو زبان والوں سے علیحدہ امتحان لیں۔ قرآن کریم کا ترجمہ سیکھنے کے بارہ میں بھی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے انصار اللہ کو ہدایت فرمائی کہ انصار ترجمہ قرآن کریم سیکھیں۔ قائد ایثار کو مخاطب ہوتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ کئی بوڑھے انصار فارغ ہوں گے انہیں چاہیے کہ وہ یہاں کے اولڈ پیپلز ہوم(old people's home) میں جائیں۔ وہاں بوڑھوں سے دوستی کریں۔ باتیں کریں ان کا حال پوچھیں اور تعلق بنائیں۔ جاتے ہوئے پھل وغیرہ ساتھ لے لیا۔ اس طرح تعارف بڑھے گا اور رابطے وسیع ہوں گے ۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ قائد تعلیم القرآن کو قرآن کریم سکھانے اور ترجمہ سکھانے کی طرف خصوصیت سے توجہ دینی چاہیے، خود بھی توجہ دیں، بچوں کو بھی توجہ دلائیں۔ قرآن کریم سب کو صحیح تلفظ کے ساتھ پڑھنا آنا چاہیے۔ انصار اللہ کے چندہ کا جائزہ لیتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی کہ جو انصار اللہ بالکل چندہ ادا نہیں کرتے کہ ان کی آمد نہیں ہے۔ ان سے بھی کچھ نہ کچھ لے لیا کریں