سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 504 of 552

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 504

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 484 حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا کہ آپ کی یہ ذمہ داری ہے کہ حسابات دیکھیں اور اکاؤنٹس چیک کیا کریں۔ قائد اشاعت سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے دریافت فرمایا کہ کیا آپ کوئی رسالہ نکالتے ہیں جس پر موصوف نے بتایا کہ ہم رسالہ ” انصارالدین “ شائع کرتے ہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا سب انصار کو دیا کریں تا کہ وہ اسے پڑھیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا یہ بھی بتائیں کہ کتنے ہیں جو ایم ٹی اے دیکھتے ہیں، کتنے ہیں جو میرے خطبات اور خطابات سنتے ہیں۔ معین کر کے facts & figures کے ساتھ جواب دیں۔ ہر ناصر کو ایم ٹی اے دیکھنا چاہیے اور خطبات سننے چاہئیں۔ اس کا با قاعدہ جائزہ لیں اور جو کمزور ہیں ان کو توجہ دلائیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے نائب صدر انصار صف دوم کو فرمایا کو انصار کا سپیشل پروگرام ہونا چاہیے۔ سائیکلنگ ہو، میراتھن واک ہو ، دوسری روز مرہ کی سیر ہو۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا قائد صحت جسمانی بھی walk آرگنائز کر سکتے ہیں اور نائب صدر صف دوم اس میں مدد کر سکتا ہے۔ charity walk ہوتی ہے اس میں انصار حصہ لے سکتے ہیں۔ میٹنگ نیشنل عاملہ مجلس انصار اللہ نیوزی لینڈ 3 نومبر 2013ء بحوالہ الفضل انٹر نیشنل 3 جنوری 2014ء)