سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 503 of 552

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 503

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 483 تربیت نے نو مبائع کی مدت کے بارہ میں دریافت فرمایا کہ کتنا عرصہ ایک شخص نو مبائع رہتا ہے۔ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: تین سال تک رہتا ہے اس کے بعد اُسے جماعت کے نظام کا با قاعدہ حصہ بننا چاہیے پھر وہ نو مبائع نہیں رہے گا۔ قائد ایثار کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ با قاعدہ پروگرام بنا کر انصار ہسپتال کا وزٹ کیا کریں اور اولڈ پیپلز ہوم (old people's home) بھی جایا کریں مریضوں اور بوڑھے لوگوں سے ملیں، ان کا حال پوچھیں اور رابطہ اور تعلق پیدا کریں، جاتے ہوئے کوئی پھل، پھول وغیرہ ساتھ لے جائیں اس طرح دوستی بنائیں اور پھر آہستہ آہستہ یہ بات جماعت کے تعارف ا اور پیغام پہنچانے کا موجب بنے گی۔ قائد تعلیم القرآن و وقف عارضی کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی کہ پہلے اپنا کانسٹیٹیوشن پڑھیں۔ 72 لوگوں کو قرآن کریم پڑھنا آنا چاہیے۔ اس کا جائزہ لیں اور پھر جن کو قرآن کریم پڑھنا نہیں آتا، اُن کو قرآن کریم پڑھانے کا انتظام کریں۔ دوسرے یہ کہ ایسا پروگرام بنائیں کہ انصار وقف عارضی کریں۔ جن انصار کو قرآن کریم پڑھنا آتا ہے وہ وقف عارضی کے دوران اور ویسے بھی بچوں اور نوجوانوں کی کلاسز لیں اور ان کو قرآن کریم پڑھائیں۔ اس طرح ان کے ذمہ یہ کام بھی لگائیں کہ وہ مختلف مقامات میں جا کر لٹریچر تقسیم کریں اور تبلیغ کریں اور رابطے کریں اور اپنے تعلقات بنائیں۔ قائد تبلیغ نے بتایا کہ گزشتہ تین سال میں ہماری بیعتیں دس بارہ کے قریب ہیں۔ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ تبلیغ کا اچھا پروگرام بنائیں۔ اپنے پرانے ٹکسالی طرز کے پروگراموں کو چھوڑیں اور تبلیغ کے لئے نئے راستے تلاش کریں۔ جو چھوٹے ٹاؤن ہیں اور دیہات ہیں وہاں جائیں، رابطے کریں، تعلقات بنائیں، پمفلٹس تقسیم کریں۔ اس طرح سکیم بنا کر کام کریں۔ قائد وقف جدید کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ انصار بھی چندہ وقف جدید کے لئے اپنا ٹارگٹ رکھیں اور پھر اس کو حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ آڈیٹر (auditor) کو