سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 502 of 552

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 502

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 482 وقف عارضی کے دوران اور ویسے بھی بچوں اور نوجوانوں کی کلاسز لیں اور ان کو قرآن کریم پڑھائیں مجلس عاملہ کی میٹنگ میں قائد عمومی سے مجالس کے بارہ میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے دریافت فرمایا۔ قائد عمومی کو مجالس کے سمجھنے میں مشکل پیش آئی۔ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا آپ اپنا انصار اللہ کا constitution پڑھیں تا کہ آپ کو علم ہو کہ مجالس کیا ہوتی ہیں اور مجالس سے کیا مراد ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: مجلس انصارالله عاملہ کے تمام ممبران کو اپنا کانسٹیٹیوشن پڑھنا چاہیے۔ ہر ایک کو پتہ ہونا چاہیے کہ اس کے شعبہ کے کیا کیا کام ہیں۔ پھر اس کے مطابق ہر قائد اپنا پر گرام اور لائحہ عمل بنائے۔ قائد تعلیم نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے دریافت فرمانے پر بتایا کہ ہم نے اپنے syllabus میں، انصار کے مطالعہ اور امتحان کے لئے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوة و السلام کی کتاب ”نشان آسمانی“ مقرر کی ہوئی ہے۔ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کیا مجلس عاملہ انصار اللہ کے تمام ممبر ان نے پڑھ لی ہے اور کیا دوسرے سب انصار نے پڑھ لی ہے ؟ آپ کے تو کل 72 انصار ہیں۔ باقاعدہ جائزہ لیا کریں اور follow up کیا کریں کہ کس کس نے مطالعہ کر لیا ہے۔ جس نے نہیں کیا اس کو توجہ دلائیں۔ قائد مال نے اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ مجلس انصاراللہ کے ممبران میں سے کمانے والے انصار کی تعداد 27 ہے۔ جو نہیں کماتے ان میں سے بھی بعض حسب توفیق ادا کر دیتے ہیں اور بعض ادا نہیں کرتے۔ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا بس توجہ دلا دیا کریں۔ قائد تربیت نو مبائعین نے بتایا کہ اس وقت ایک نو مبائع ناصر زیر تربیت ہے۔ قائد