سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 501 of 552

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 501

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 481 چائنیز لٹریچر موجود ہے اور چائنیز کو دیں۔ جو عرب لوگ ہیں ان کو عربی میں لٹریچر دیں۔ جو دوسری قومیں ہیں ان کو ان کی زبانوں میں دیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی کہ بعض کتابوں کی قیمتیں آپ نے زیادہ رکھی ہوئی ہیں۔ مثلا کتاب Pathway to Peace آپ پانچ ڈالر میں دے رہے ہیں۔ یہ دو ڈالر میں دیں۔ اصل چیز پیغام پہنچانا ہے ، پیسے کمانا نہیں ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : بوڑھے اپنے آپ کو بوڑھا نہ سمجھیں، 40 سال کے بعد ضروری نہیں کہ آپ بوڑھے ہو جائیں۔ حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے فرمایا تھا کہ ایک خادم چالیس سال تک خدام میں بڑی مستعدی سے کام کرتا ہے تو پھر پتہ نہیں کہ انصار میں آکر سست کیوں ہو جاتا ہے تو اس بارہ میں آپ سوچیں اور اپنا جائزہ لیں۔“ میٹنگ نیشنل عاملہ مجلس انصار اللہ آسٹریلیا 20 اکتوبر 2013ء بحوالہ الفضل انٹر نیشنل 13 دسمبر 2013ء)