سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 500 of 552

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 500

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 480 لئے نہیں ہے کہ ہم کوئی احسان کر رہے ہیں، بلکہ صرف اس لئے ہے کہ اسلام کی جو بھیانک تصویر بنی ہوئی ہے اور جو خصوصاً میڈیا نے بنائی ہوئی ہے وہ ختم ہوتی ہے۔ یہ کوئی دکھاوا نہیں ہے۔ بلکہ نیک نیتی سے اسلام کا حسین چہرہ غیروں کے سامنے پیش کرنا ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا charity walk سے اور donation سے آپ جور قوم اکٹھی کریں اس میں سے 30 فیصد ہیومینیٹی فرسٹ (Humanity First) کو دیں اور 70 فیصد local charities کو دیں۔ اس سے آپ کا تعارف بڑھے گا اور تبلیغ کا ذریعہ بنے گا اور اسلام کی غلط تصویر کا تصور زائل ہو گا۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: آپ سب انصار کو توجہ دلائیں کہ اپنے گھروں میں اپنے بچوں کی نگرانی کریں کہ نمازیں پڑھ رہے ہیں۔ قرآن کریم کی تلاوت کرتے ہیں۔ مسجد میں ان کو اپنے ساتھ لائیں تاکہ ان کو مسجد آنے کی عادت پڑے۔ ان کو دین کا علم سکھائیں اور ان کی تربیت کریں۔ قائد تعلیم القرآن و وقف عارضی کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت دیتے ہوئے فرمایا : وقف عارضی کی سکیم بنائیں۔ سال میں دو تین دفعہ وقف عارضی کریں۔ انصار وقف عارضی کے دوران بچوں کی کلاسیں لیں اور ان کو قرآن کریم پڑھائیں اور دینی معلومات پڑھائیں۔ اسلام کی بنیادی باتیں بتائیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اس بارہ میں آپ کو مسلسل کوشش کرنا پڑے گی۔ بار بار کی یاد دہانی اور follow up کرنا پڑے گا۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں یہ رپورٹ پیش کی گئی کہ یہاں آسٹریلیا میں چائنیز (Chinese) کی بڑی تعداد ہے۔ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ہمارے پاس چائنیز لٹریچر (literature) موجو د ہے۔ کتاب Pathway to Peace کا بھی چائنیز زبان میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ چائنیز لٹریچر لندن سے منگوائیں، سنگاپور سے بھی جائزہ لے لیں۔ ان کے پاس بھی