سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 499 of 552

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 499

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول نمازیں ادا کرتے ہیں۔ باقی با قاعدہ نہیں ہیں۔ 479 اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ سب کو باقاعدگی سے پانچوں نمازیں ادا کرنی چاہئیں۔ انصار کی عمر ایسی ہوتی ہے کہ سب کو نمازوں کی ادائیگی میں باقاعدہ ہونا چاہیے۔ قرآن کریم کی تلاوت کی طرف توجہ ہونی چاہیے اور روزانہ تلاوت ہونی چاہیے۔ ایم ٹی اے پر خطبات سننے کی طرف توجہ ہونی چاہیے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ انصار کو تبلیغ کا پروگرام بنا کر دیں اور ان کو لٹریچر دیں اور ان کو باہر نکالیں، یہ اپنے رابطے کریں، تعلقات بنائیں اور تبلیغ کریں، اب احساس کمتری سے باہر نکلیں اور کام کریں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: آپ کہتے ہیں کہ چالیس ہزار leaflets انصار نے تقسیم کیا ہے۔ اس میں سے ہیں ہزار تو ایک آدمی نے کر دیا ہے باقی سب نے مل کر میں ہزار کیا ہے ؟ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: مجلس انصاراللہ یوکے نے کتاب Life of Muhammad پچاس ہزار کی تعداد میں تقسیم کی ہے اور اسی طرح کتاب World Crisis and the Pathway to Peace چالیس ہزار کی تعداد میں تقسیم کی ہے۔ انہوں نے یہ کتاب بڑی تعداد میں شائع کروائی ہے اور پھر باقاعدہ منصوبہ بندی کر کے اسے تقسیم کیا ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا انصار اللہ کے نام سے charity walk ہونی چاہیے۔ اسی طرح یہاں پودے لگانے کا شوق ہے۔ حکومت کے متعلقہ محکمہ سے، انتظامیہ سے با قاعدہ بات کر کے پھر درخت لگائیں ، پودے لگائیں اور اسی طرح دوسرے خدمت خلق کے کام کریں۔ جب پریس اور میڈیا کے ذریعہ آپ کے انسانی خدمت کے اور فلاح و بہبود کے کام سامنے آئیں گے تو اسلام کا ایک اچھا اور خوبصورت چہرہ ان لوگوں کے سامنے آئے گا اور ان کو اسلام پر دوسرے انتہاء پسندوں کے رویہ کی وجہ سے جو اعتراضات ہیں، وہ دور ہوں گے۔ اس لئے جب آپ مختلف چیریٹی آرگنائزیشنز کو رقوم کے چیک پیش کریں تو باقاعدہ ایک تقریب کر کے دیں اور میڈیا والوں کو بھی بلائیں اور دوسری لو کل انتظامیہ بھی ہو۔ یہ ایسا اس