سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 498
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 478 ایم ٹی اے پر خطبات سننے کی طرف توجہ ہونی چاہیے ”سب سے پہلے قائد عمومی سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے مجالس کی تعداد کے بارہ میں دریافت فرمایا۔ قائد عمومی نے بتایا کہ انصار اللہ کی 14 مجالس ہیں اور سب کی طرف سے با قاعدہ رپورٹس آتی ہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ان کی ساری رپورٹس پڑھ کر ، ٹیلی فون پر نہیں بلکہ لکھ کر تبصرہ بھیجوایا کریں۔ ہر رپورٹ پر تبصرہ ہونا چاہیے یہ ضروری ہے۔ قائد مال نے اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ انصار کی تعداد 411 ہے اور ہمارا کل سالانہ بجٹ 92 ہزار ڈالرز ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: بعض انصار تو بہت اچھا کمانے والے ہیں اس لئے آپ کا چندہ اس سے بہت بڑھ سکتا ہے اور دو گنا بھی ہو سکتا ہے۔ قائد تبلیغ سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے بیعتوں کے بارہ میں دریافت فرمایا جس پر قائد تبلیغ نے بتایا کہ انصار اللہ نے آٹھ بیعتیں کروائی ہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ان سے مستقل رابطہ رکھیں اور ان کی تربیت کر کے باقاعدہ نظام جماعت کا حصہ بنائیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : اپنا سال کا پچیس تیس بیعتوں کا ٹارگٹ رکھیں اور پھر کوشش کر کے اس ٹارگٹ کو حاصل کریں۔ آسٹریلیا میں مختلف اقوام آباد ہیں۔ ان میں تبلیغ کے لئے منصوبہ بندی کریں اور بیعتیں کروائیں۔ آپ کوشش کر کے اس ٹارگٹ سے زیادہ بیعتیں بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ نے قائد تربیت نے بتایا کہ انہیں ابھی کام سنبھالے نو، دس ماہ کا عرصہ ہوا ہے۔ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ آپ نے اس نو، دس ماہ کے عرصہ میں کیا کام کیا ہے۔ موصوف نے عرض کیا کہ تمام مجالس کو تربیت کا پروگرام بھجوایا ہے اور ہدایت د ایت دی ہے کہ اس پر عمل کریں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: کیا آپ کے پاس یہ ریکارڈ ہے کہ کتنے انصار با قاعدہ نمازیں ادا کرتے ہیں۔ اس پر موصوف نے عرض کیا کہ 411 انصار میں سے 272 انصار با قاعدہ