سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 496
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 476 گیارہ مجالس ہیں۔ ہر مجلس کی عاملہ کا ہر ممبر سال میں ایک بیعت کروائے تو آپ کی سال میں 133 بیعتیں ہو جائیں گی۔ یہی ہدایت انڈونیشیا، سنگاپور اور باقی ممالک کے لئے بھی ہے کہ ہر مجلس کی عاملہ کا ہر ممبر سال میں کم از کم ایک ایک بیعت کروائے۔ ۔۔۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ تھائی لینڈ والے اور فلپائن والے بھی اب منظم ہو کر کام کریں۔ ۔۔۔ صدر صاحب انصار اللہ ملائیشیا نے عرض کیا کہ ۔۔۔ ملائیشیا میں جو پاکستانی احمدی ہیں ان میں بہت سے چندہ ملائیشیا میں ادا نہیں کرتے بلکہ پاکستان میں ادا کرتے ہیں۔ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ایک تو کوئی پاکستانی احمدی نہیں ہے۔ احمدی، احمد ی ہے خواہ کسی بھی ملک کا ہو ، دوسرے جو پاکستان سے ملائیشیا آرہے ہیں وہ آپ کے لئے مثال نہیں ہیں۔ باقی جہاں تک چندہ کی ادائیگی کا سوال ہے تو اس کے لئے اصول یہ ہے کہ جو شخص جہاں بھی رہتا ہے اور جہاں مقیم ہے اور آمد بھی ہو رہی ہے تو وہیں اپنے قیام کے علاقہ میں ، جماعت میں چندہ دیتا ہے۔ اگر ۔۔۔ ملائیشیا میں آمد ہو رہی ہے تو پھر ۔۔۔ ملائیشیا میں ہی چندہ دینا ہو گا۔ ۔۔۔ میٹنگ میں نو مبائع کے حوالہ سے بات ہوئی تو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ نو مبایع تین سال کے لئے ہوتا ہے اس کے بعد جماعت کی mainstream میں آجاتا ہے۔ اگر وہ تین سال میں مستعد اور فعال نہیں ہو سکا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے پروگرام اور کوششیں منظم نہیں ہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہر نئے آنے والے کو آپ نے جماعت کی میں لانا ہے۔ mainstream میٹنگ نیشنل عاملہ مجالس انصار اللہ سنگا پور ، انڈونیشا، ملائیشیا، تھائی لینڈ ، فلپائن اور بر ما مورخہ 25 ستمبر 2013ء بحوالہ الفضل انٹر نیشنل 18 اکتوبر 2013ء)