سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 495 of 552

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 495

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 475 ہے کہ سال کے شروع میں امیر صاحب نیشنل صدر صاحب جماعت کے ساتھ مل کر ایک کیلنڈر بنالیں جس میں باہمی مشورہ کے ساتھ جماعتی پروگرام اور ذیلی تنظیموں کے پروگرام کے دن بھی معین ہو جائیں۔ پروگرام معین کرتے ہوئے پہلے جماعت کے پروگرام organize ہوں گے اس کے بعد باقی دنوں میں ذیلی تنظیموں کے پروگرام معین کر لیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: جو بھی بڑی جماعتیں ہیں یوکے وغیرہ انہوں نے یہ کیلنڈر بنائے ہوئے ہیں۔ صرف سینٹرل لیول پر نہیں بنائے بلکہ لوکل لیول پر بھی بنائے ہوئے ہیں اور ہر گھر میں یہ کیلنڈر دیا ہوا ہے۔ انصار ، خدام اور لجنہ کا ہر ممبر جانتا ہے کہ ہمارا پروگرام کب ہے، انصار کا پروگرام کس دن کیا ہے ؟ خدام کا کب ہے اور لجنہ کا کب ہے اور کیا پروگرام ہے۔ ہر ماہ، ہر ایک کو یہ پتہ ہو تا ہے کہ کیا پروگرام ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔ ملائیشیا کے صدر مجلس انصاراللہ نے بتایا کہ ہمارے 171 انصار ہیں اور اس تعداد کا پچاس فیصد موصی ہے۔ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ آپ اپنی تعداد اور بڑھائیں اور آئندہ سال تک یہ تعداد ایک ہزار ایک سو اکہتر (1171) تک لے جائیں اور پھر اسی نسبت سے اضافہ کرتے رہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا جو جماعتیں active ہیں وہ صرف تبلیغ کا ہی ٹارگٹ نہیں دیتیں بلکہ تحریک جدید اور وقف جدید کا ٹارگٹ بھی دیتی ہیں۔ جماعتی طور پر ان تحریکات میں جو چندہ لیا جاتا ہے ، وہ علیحدہ ہے۔ ذیلی تنظیمیں اس کے علاوہ اپنا ٹارگٹ پورا کرتی ہیں۔ جماعت یو کے نے لجنہ اماء اللہ یوکے کو دو لاکھ پچاس ہزار پاؤنڈ کا ٹارگٹ دیا تھا۔ میں نے بڑھا کر تین لاکھ پچیس ہزار کر دیا جو لجنہ یو کے نے پورا کر دیا۔ ۔۔۔ صدر صاحب مجلس انصار اللہ انڈو نیشیا نے بتایا کہ 3200 انصار تحریک جدید چنده کے نظام میں شامل ہیں۔ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا آپ اپنی تجنید درست کریں اور اپنے سب انصار کو چندہ کے نظام میں شامل کریں۔ آپ کے انصار کی تعداد تو ہیں ہزار تک ہونی چاہیے۔ ۔۔۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے صدر صاحب انصار الله ۔۔۔ ملائیشیا کو فرمایا کہ آپ کی