سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 494
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 474 آفسز ہیں جو سارا ریکارڈ رکھتے ہیں اور رپورٹس پر باقاعدہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی ہدایات بھیجوائی جاتی ہیں۔ ۔۔۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے صدر صاحب مجلس انصار اللہ انڈو نیشیا کو ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ انڈو نیشیا میں تین ہزار سے زائد جزائر ہیں۔ آپ تبلیغ کے لئے ایسے چھوٹے جزیروں کا انتخاب کریں جہاں مخالفت نہیں ہے۔ ایک جزیرہ کا انتخاب کرلیں اور وہاں مضبوط جماعت قائم کریں۔ اسی طرح ایسے جزائر جہاں عیسائیوں کی آبادی زیادہ ہے اور مولویوں کا اثر نہیں ہے وہاں بھی تبلیغ کے پروگرام بنائیں اور باقاعدہ پلاننگ کر کے کام کریں۔ ۔۔۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا جو انصار اللہ کا چندہ نہیں دیتے وہ جماعت کی مجلس عاملہ کے ممبر ز بھی نہیں بن سکتے اور نہ ہی مجلس انصار اللہ کی عاملہ کے ممبر زبن سکتے ہیں۔ ۔۔۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے صدر صاحب مجلس انصار اللہ سنگاپور کو ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ آپ اپنا پروگرام بنائیں اور جماعت کی نیشنل مجلس عاملہ اپنا پروگرام بنائے۔ اگر کوئی پروگرام اجتماعی طور پر کرنا ہے تو باقاعدہ اپنی رپورٹس میں ذکر کریں کہ خدام، انصار اور جماعت نے مل کر اکٹھا یہ پروگرام کیا ہے لیکن ذیلی تنظیموں کے اپنے علیحدہ پروگرام بھی ہونے چاہئیں۔ ۔۔۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اگر مجلس انصاراللہ اپنا کوئی پروگرام بنا رہی ہے، اپنے کسی جلسہ کا پروگرام ہے یا اجتماع کا پروگرام ہے تو پروگرام بناتے ہوئے یہ دیکھیں کہ جماعت کے پروگرام سے clash نہ ہو۔ اگر جماعت کے پروگرام سے متصادم ہے تو پھر جماعتی پروگرام کو اولیت ہو گی۔ آپ اپنا پروگرام کسی اور تاریخ میں رکھ لیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا مثلاً آپ نے کسی گاؤں یا چھوٹے علاقہ میں اپنا تبلیغ کا پروگرام رکھا ہے۔ دوسری طرف اسی علاقہ میں جماعت نے بھی اپنا پروگرام بنایا ہوا ہے تو پھر جماعت کا پروگرام ہو گا، آپ کا نہیں۔ آپ سب جماعت کے پروگرام میں شامل ہوں گے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ پروگراموں کے لئے دن معین کرنے کا طریق یہ