سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 478 of 552

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 478

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 458 ہمیں ایسے کسی عہدیدار کی ضرورت نہیں جو نماز ادا نہیں کرتا حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے جماعتی عہدیداران کو عبادت کے معیار کو بلند کرنے کی نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ سب کو ہمیشہ یہ یاد رکھنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ پر کامل ایمان اور تو گل صرف اور صرف دعا کے ذریعے ہی پیدا ہوتا ہے۔ جہاں دعائیں اللہ تعالیٰ پر ہمارا ایمان اور تو کل بڑھاتی ہیں وہاں یہ اللہ تعالیٰ کی مدد و نصرت کو کھینچ لاتی ہیں۔ لہذا جماعتی عہدیداران پر یہ امر فرض اور لازم ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے دعاؤں اور اس کی عبادات میں اپنے آپ کو فنا کر دیں۔ ان کیلئے ضروری ہے کہ وہ نماز کی ادائیگی میں با قاعدگی اختیار کرنے والے ہوں۔ بعض اوقات مجھے جماعتی عہدیداران کے قریبی عزیزوں بلکہ بعض اوقات ان کی بیویوں سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر چہ وہ بہت سا جماعتی کام کرتے ہیں لیکن وہ فرض نمازیں ادا نہیں کرتے۔ یادرکھیں ! ہمیں ایسے کسی جماعتی عہدیدار کی ضرورت نہیں جو نماز ادا نہیں کرتا کیونکہ کسی بھی جماعتی عہدیدار کی بنیادی خصوصیت یہ ہونی چاہیے کہ وہ تمام نمازیں با قاعدہ ادا کرنے والا ہو اور اس بات کی ہر ممکن کوشش کرنے والا ہو کہ وہ خدا تعالیٰ کی محبت میں فنا ہو جائے اور اس کا خدا تعالیٰ کی ذات سے ایک پختہ تعلق پیدا ہو جائے۔ ہمیں ایسے عہدیداران کی قدر ہے جو اس بات پر یقین کامل رکھتے ہیں کہ جماعتی ترقی کا دارو مدار دعاؤں پر ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ اگر اس کی مدد کسی بندے کے شامل حال ہو جائے تو کوئی ہستی اسے کامیابی اور فتح حاصل کرنے سے روک نہیں سکتی۔ اس کے بالمقابل اللہ تعالیٰ یہ بھی فرماتا ہے کہ اگر کوئی بندہ خدا تعالیٰ کی نصرت سے بے بہرہ ہو تو چاہے وہ کتناہی ذہین یا چالاک کیوں نہ ہو ترقی اور کامیابی کسی بھی صورت اس کا مقدر نہیں بن سکتی۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ : ” ہر فرد واحد ، چاہے وہ نیشنل عاملہ ، ریجنل عاملہ یا کسی بھی لوکل عاملہ میں شامل ہے، اس کے لیے ضروری ہے کہ اس کے تمام تر کام ایمانداری اور خلوص پر مبنی ہوں۔ اور وہ اللہ تعالیٰ کے حضور دعائیں کرتے ہوئے اسی سے مدد چاہنے والا ہو۔ یہ وہ گر ہیں جن سے کامیابی بھی ملتی ہے اور انسان اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کو سمیٹنے والا بھی بن جاتا ہے۔“ 66 افتتاحی خطاب بر موقع مجلس شوری انگلستان 16 جون 2013ء بحوالہ الفضل انٹر نیشنل 25 اکتوبر 2013ء)