سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 458 of 552

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 458

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 438 عاملہ انصار اللہ کو ہدایات دیتا ہوں اور وہ اخبار الفضل میں رپورٹس میں شائع ہوتی ہیں۔ آپ وہ بھی پڑھا کریں۔ یہ سب مجالس انصار کے لئے ہوتی ہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ انصار اللہ کی عمر ایسی ہے کہ جنہوں نے داڑھیاں نہیں رکھی ہوئیں ان کو تھوڑی تھوڑی داڑھیاں رکھ لینی چاہئیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا آپ نے جو عہدیدار رکھنے ہوں ، اُن کا انتخاب کیا کریں جن کی داڑھیاں ہوں، سوائے اس کے کہ قحط الرجال ہو ، داڑھی والا آپ کو کوئی مل ہی نہ رہا ہو۔ حضور انور نے فرمایا کم از کم جو اسلامی شعار ہیں ظاہر اتو نظر آنے چاہئیں باقی باطن کو تو خدا جانتا ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے حوالہ سے بھی داڑھی رکھنے کی طرف توجہ دلائی۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔ ایک مخالف نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو کہا کہ آپ کا دعویٰ تو نبوت کا ہے۔ لیکن آپ کے پیرو داڑھی بھی نہیں رکھتے۔ اس پر آپ نے فرمایا۔ مولوی جی ! افسوس، آپ کا تو داڑھی کی طرف خیال ہے اور ہمارا ایمان کی طرف ہے جب ان میں ایمان پختہ ہو جائے گا تو داڑھی بھی رکھ لیں گے، کیونکہ جب یہ دیکھیں گے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی داڑھی مبارک تھی اور ہمارے پیشوا کی بھی داڑھی ہے تو خود بخود اپنی داڑھی رکھ لیں گے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔ پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے محبت کی وجہ سے داڑھی رکھ لیں۔ آپ محض محبت کی وجہ سے داڑھی رکھیں گے تو آپ کی ان دونوں مبارک وجودوں سے بہت زیادہ محبت بڑھے گی۔ صدر صاحب مجلس نے بتایا کہ 40 فیصد انصار کی داڑھیاں موجود ہیں۔ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا جو باقی ہیں ان کی بھی ہونی چاہئیں۔ اور خصوصاً مجلس عاملہ کے ہر ممبر اور عہدیدار کی داڑھی ہونی چاہیے۔ ہر ایک کو اسلامی شعار کا خیال ہونا چاہیے۔ قائد تعلیم سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے دریافت فرمایا۔ آپ نے سالانہ امتحان میں کونسی کتاب رکھی ہوئی ہے؟ جس پر انہوں نے بتایا ”پیغام صلح “ ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ