سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 457
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 437 آنحضرت اور حضرت مسیح موعود کی محبت کی وجہ سے داڑھی رکھ لیں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے صدر صاحب انصار اللہ فرانس کو مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا کہ پہلے پرانی ہدایات پر تو عمل کر لیں۔ پھر نئی ہدایات لیں۔ انصار اللہ کو تبلیغ کی طرف توجہ دینی چاہیے۔ آپ اپنے لئے سو بیعتوں کا ٹارگٹ رکھیں۔ فرانس کے بارڈر کا وہ حصہ جو سپین کے ساتھ لگتا ہے اُس علاقہ میں کام کریں اور با قاعدہ منصوبہ بنا کر کام کریں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا تھا کہ خادم جب تک وہ چالیس سال کا ہوتا ہے جو ان رہتا ہے اور سارے کام بڑی چستی سے کرتا ہے جب اکتالیسویں سال میں قدم رکھتا ہے اور انصار اللہ میں چلا جاتا ہے تو اپنے کام میں بھی سست ہو جاتا ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا آپ اپنے انصار کو active کریں، فعال بنائیں اور انہیں انصار اللہ کے بارہ میں تفصیل سے بتائیں اور ”نَحْنُ أَنْصَارُ اللهِ“ کے معانی بتائیں تا کہ انہیں علم ہو کہ ہم کون ہیں اور ہماری کیا ذمہ داریاں ہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔ تمام قائدین اپنے اپنے شعبہ کو دیکھیں اور اپنے اپنے لائحہ عمل کے مطابق کام کو آگے بڑھائیں۔ آپ کی انصار کی کل تجنید 180 ہے اور 19 تو آپ کی نیشنل عاملہ کے ممبران ہیں۔ اگر ایک ایک ممبر 10 انصار کو بھی سنبھالے اور انہیں فعال کرے اور ارادہ کرے کہ ہر ممبر کو ہر چیز میں involve کرنا ہے تو آپ کی مجلس انصار اللہ دنیا کی ایک مثالی اور آئیڈیل مجلس انصار اللہ بن سکتی ہے۔ پھر ان کے سپر د مختلف علاقے کریں تو بہت اچھا کام ہو سکتا ہے تو اس طرح آپ ان کو مستعد کر سکتے ہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ صدر مجلس نے جو لائحہ عمل بنایا ہوا ہے آپ سب اس پر عمل کریں اور پختہ ارادہ اور عزم سے کام کریں تو خدا تعالیٰ آپ کے کام میں برکت ڈال دیتا ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ دوروں کے دوران میں مختلف ممالک کی مجالس