سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 450 of 552

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 450

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 430 کا بھی کام ہے کہ با قاعدہ اجازت حاصل کر کے یہ مرکزی کتابیں خود بھی شائع کروایا کریں اور پھر تقسیم بھی کیا کریں۔ اب آپ کو کچھ active ہونا پڑے گا۔ نیشنل سیکرٹری تعلیم القرآن و وقف عارضی سے مخاطب ہوتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ انصار اللہ کے بہت سارے لوگ ایسے ہیں جو فارغ بیٹھے ہیں اور کوئی کام نہیں۔ ان میں سے جن کو قرآن کریم آتا ہے وہ وقف عارضی کریں اور اپنی جماعتوں کو قرآنِ کریم پڑھایا کریں۔ معلمین اور مربیان تو یہاں اتنے نہیں ہیں کہ ہر سینٹر میں موجود ہوں اس لئے ہر سینٹر میں weekend پر قرآن کریم پڑھانے کیلئے انصار وقف عارضی کریں تو کافی مدد ہو جائے گی۔ اور جو انصار فارغ بیٹھے ہیں ان کی مصروفیت بھی ہو جائے گی۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے دریافت فرمایا کہ تعلیم القرآن کی کیا سکیم ہے ؟ اس پر سیکرٹری تعلیم القرآن و وقف عارضی نے بتایا کہ نصاب کے مطابق قرآن کلاس کا انعقاد ہو رہا ہے اور اس کلاس میں 25 سے 30 لوگ شامل ہوتے ہیں۔ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ اس کی زیادہ پبلسٹی کریں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شامل کرنے کی کوشش کریں۔ اس کا اعلان جماعتوں کو دیں اور چھوٹی جماعتوں کے صدران کو دیں کہ وہ اپنی مسجدوں ، سینٹرز میں اعلان کریں اور اسی طرح ذیلی تنظیموں کو بھی دیں۔ اس میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شامل کرنے کی کوشش کریں کریں۔ )follow up( فالو آپ proper اور انصار اللہ کو جماعتی نظام کے ساتھ مل کر رشتہ ناطہ کے مسائل حل کرنے چاہئیں اس کے بعد سیکر ٹری رشتہ ناطہ کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مخاطب ہوتے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصر والعز انور ایدہ اللہ ہوئے فرمایا کہ رشتہ ناطہ کیلئے ایک مرکزی طور پر بھی کمیٹی ہونی چاہیے اور ایک مقامی طور پر بھی ، اسی طرح ریجنل لیول پر بھی ہو، کمیٹی میں ذیلی تنظیموں کے صدر شامل ہونے چاہئیں۔ لجنہ کی صدر بھی شامل ہوں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ لجنہ کے اندر رشتہ ناطہ کا کوئی شعبہ نہیں