سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 449
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 429 تعالیٰ نے فرمایا کہ پاکستان میں دو تین ایسے لوگ ہیں جو چندہ اکٹھا کرنے کے حوالہ سے سارے پاکستان میں جماعتوں کو mobilize کرتے ہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ایک تو جماعتوں کے اندر اعتماد پیدا کریں، ان سے پیار اور محبت سے بات کریں، ان کو یہ realize کروائیں کہ یہ اخراجات genuine ہیں۔ مجھے بھی لوگ لکھتے رہتے ہیں اور بعض اپنے تحفظات کا اظہار بھی کرتے ہیں۔ جب یہ اعتماد قائم ہو جائے گا تو پھر آپ کو چندے بھی آنا شروع ہو جائیں گے۔ اللہ کے فضل سے اس کے باوجود کہ لوگوں کو شکوے ہوتے ہیں لیکن پھر بھی چندے دیتے ہیں۔ لیکن آپ اس میں محبت اور پیار سے مزید بہتری پیدا کر سکتے ہیں۔ مرکزی کتابیں خود بھی شائع کروایا کریں اور پھر تقسیم بھی کیا کریں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ یہ جو Pathway to Peace کتاب ہے جس میں چار پانچ مختلف ایڈریسز (addresses ) ہیں اور جو خطوط میں نے سربراہانِ مملکت کو لکھے تھے وہ بھی اس میں شامل ہیں۔ انصار الله یو کے (۔U۔K) نے یہ کتاب از خود پانچ ہزار کی تعداد میں تقسیم کی ہے اور اب انصار الله یو کے (۔U۔K) از خود آٹھ ہزار کی تعداد میں یہ کتاب چھپوار ہی ہے اور پھر یہ تقسیم بھی کریں گے۔ اسی طرح یہاں بھی انصار اللہ کو کرنا چاہیے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے صدر صاحب انصار اللہ سے دریافت فرمایا کہ جو مجلس خدام الاحمد یہ جرمنی نے flyers تقسیم کئے ہیں اس میں انصار اللہ نے کیا کام کیا ہے ؟ صدر صاحب مجلس انصار الله جرمنی نے بتایا کہ انہوں نے دولاکھ کی تعداد میں فلائرز تقسیم کئے ہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ آپ نے کم تقسیم کئے ہیں۔ آپ خود بھی سکیم بنایا کریں۔ اب انصار اللہ یوکے (۔U۔K) کو نہ تو میں نے کہا تھا اور نہ امیر صاحب یو کے (۔U۔K) نے کہا تھا کہ Pathway to Peace کو پرنٹ کرواؤ اور تقسیم کرو۔ انہوں نے خود ہی سکیم بنائی ہے اور پرنٹ کروائی ہے ، جماعت پر بوجھ نہیں ڈالا۔ اسی طرح آپ کو بھی کرنا چاہیے۔ بہت سارا لٹریچر ہے جس کا بوجھ جماعت پر ڈالتے ہیں کہ آپ شائع کروائیں، ذیلی تنظیموں