سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 447
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 427 تعداد بڑھانے کی طرف توجہ دیں اور زیادہ سے زیادہ انصار کو چندہ کے نظام میں شامل کریں، کوئی محروم نہ رہے۔ ۔۔۔ آڈیٹر کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ مرکز کے علاوہ مجالس کا بھی حساب چیک کیا کریں۔ اگر خود نہیں جاسکتے تو انسپکٹر ز کو بھجوایا کریں۔ ۔۔۔ زعيم اعلیٰ فرینکفرٹ نے بتایا کہ یہاں ہماری 14 مجالس ہیں۔ ہم دورہ جات کر کے رابطہ کرتے ہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا آپ جو اجلاسات کرتے ہیں جرمن زبان میں بھی کیا کریں۔ ایک نہ ایک پروگرام، تقریر جرمن زبان میں ضرور ہو۔ اگر اجلاس میں شامل ہونے والے اسی فیصد جرمن ہیں تو پھر اسی فیصد جرمن زبان میں پروگرام ہونے چاہئیں۔ جو ہیں۔ جو جر من احمدی ہیں ان سے یہ تقاریر کروالیا کریں۔ اس طرح ان کی اپنی تربیت بھی ہو گی اور ان کی زبان میں بھی پروگرام ہوں گے ۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا سائیکل چلانے کی طرف بھی توجہ دلاتے رہیں، تھوڑے ہیں جو چلاتے ہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ سیر کا موضوع دے کر سال میں دو مضمون بھی لکھوالیا کریں۔ جو جر من احمدی ہیں ان کو زیادہ سے زیادہ involve کریں اور سب کو active کریں اور نظام کا فعال حصہ بنائیں۔ آخر پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: انصار اللہ اچھا کام کر رہی ہے مگر میں ان سے اور کام چاہتا ہوں۔ میٹنگ نیشنل عامله مجلس انصار الله جر منی 10 دسمبر 2012 ء بحوالہ الفضل انٹر نیشنل 25 جنوری 2013ء)