سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 446
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 426 ہوئے بتایا کہ چندہ دینے والے انصار کی تعداد 3674 ہے اور ہمارا سالانہ چندہ چار لاکھ 88 ہزار 963 یورو ہے۔116 یورو فی کس سال کا ہے۔ ہم ایک فیصد شرح پر چندہ لیتے ہیں۔ لیکن ابھی اس میں کافی گنجائش ہے۔ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ آپ لوکل سیکر ٹریان کو توجہ دلاتے رہیں اور اس طرح آپ کے چندہ میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ ۔۔۔ قائد صحت جسمانی نے بتایا کہ ہم نے فٹبال ٹورنامنٹ کروایا تھا اس میں 145 مقامی مہمان آئے تھے۔ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اولڈ پیپلز ہوم ( old people's home) کو کرایہ خرچ کر کے لے آتے وہ خوش ہو جائیں گے کہ ہمیں لے آئے ہیں۔ دو وین کرایہ پر لینی پڑیں گی تو لے لیں، کیا فرق پڑتا ہے، ان کو لے کر آیا کریں۔ اس طرح ان سے ایک رابطہ اور تعلق پیدا ہو جائے گا۔ پھر ان کو پڑھنے کے لئے لٹریچر وغیرہ بھی دیا جاسکتا ہے۔ ۔۔۔ قائد تربیت نو مبائعین نے اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت جر من، تیونس، سربیا وغیرہ کے نو مبائعین زیر تربیت ہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ ان کی تربیت کا یہ مطلب ہے کہ ان کو اپنے اندر سموئیں، کام دیں اور ان کو یہ احساس ہو کہ یہ جماعت کا حصہ ہیں ، ان کی زبان جاننے والے ان کے ساتھ لگائیں، تربیت اس طرح کریں کہ آپ کے ساتھ مجڑ جائیں اور اتنی تربیت کر دیں کہ تین سال میں جماعت کی mainstream کا حصہ بن جائیں اور پاکستانی احمدیوں سے اگر ان کے کوئی شکوک و شبہات ہیں تو وہ دور ہو جائیں۔ بعض ایسے بھی ہوتے ہیں جو کسی غیر تربیت یافتہ پاکستانی احمدی کے رویہ سے نالاں ہوتے ہیں۔ ۔۔۔ قائد تحریک جدید نے اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں چار لاکھ یورو کا ٹارگٹ ملا تھا وہ ہم نے پورا کر دیا۔ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا آپ مزید آگے بڑھ سکتے ہیں۔ ۔۔۔ قائد وقف جدید کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی کہ پیسوں کی بجائے