سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 445
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 425 ہو گا۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا صف دوم کے انصار کو بھی اس طرف لے کر آئیں کہ وہ امتحان میں حصہ لیں۔ اصل یہ ہے کہ حصہ لینے والوں کی تعداد بڑھائیں۔ اس طرح زیادہ سے زیادہ انصار نصاب کا مطالعہ کریں گے اور ان کا علم بھی بڑھے گا۔ ۔۔۔ قائد تعلیم القرآن کو مخاطب ہوتے ہوئے حضور انور اید اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ وقف عارضی کی طرف توجہ دیں اور انصار وقف عارضی کر کے قرآن کریم پڑھائیں۔ تلفظ ٹھیک کروائیں، انصار جو فارغ ہیں ان سے وقف عارضی کروائیں، مختلف جگہوں پر پندرہ دنوں کے لئے جا کر کام کریں، شعبہ تبلیغ کے ساتھ مل کر طے کریں، وقف عارضی کے دوران لیف لیٹس بھی تقسیم کریں۔ وقف عارضی کر کے تقسیم کریں۔ تعلیم القرآن کلاسز ، تجوید کلاسز اور ترجمۃ القرآن کلاسز کا اجراء ہو۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اسی طرح قرآن کریم کے سیمینار کروائیں اور یہ بات بھی اپنے جائزہ میں رکھیں کہ انصار روزانہ قرآن کریم کی تلاوت کرنے والے ہوں۔ اس طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ۔۔۔ قائد تبلیغ نے اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ امسال اب تک 41 بیعتیں کروائی ہیں اور ان کا تعلق چھ قوموں، البانین، جرمن، تیونس، گرد، پاکستان اور بنگلہ دیش سے ہے۔ ان 41 نو مبائعین میں سے جو انصار ہیں وہ انصار کے شعبہ تربیت نومبائعین کے پاس ہیں اور باقی جو لجنہ وغیرہ ہے وہ لجنہ کے انتظام کے تحت ہے۔ حضور انور نے فرمایا: نومبائعین کی اس رنگ میں تربیت کریں کہ وہ نظام کا فعال حصہ بن جائیں۔ سال 2013ء میں ہمارا یہ پروگرام ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر سیمینار کریں گے۔ 'Life of Muhammad ایک ہزار کی تعداد میں تقسیم کریں گے اور تحفہ قیصریہ بھی تقسیم کریں گے۔ اسی طرح تبلیغی میٹنگز اور تبلیغی سٹال کا بھی پروگرام ہے۔ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرما یا ٹھیک ہے، کریں۔ ۔۔۔ قائد مال نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے استفسار پر اپنی رپورٹ پیش کرتے