سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 444
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 424 فرمایا: اگر charities کے لئے رقم اکٹھی کرنے کا رواج نہیں ہے تو یہاں اس رواج کا تعارف کروائیں اور پھر charities کے لئے رقم اکٹھی کریں اور با قاعدہ ایک پروگرام کا انعقاد کر کے یہ رقم مختلف charities کو دیں۔ اس چیز کا تو تعارف یہاں کروائیں۔ پریس اور میڈیا کو بھی invite کریں۔ قائد ایثار نے بتایا کہ امسال ہم نے 93 درخت لگائے ہیں۔ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: آپ درخت لگانے کی تعداد بڑھائیں۔ انصار اللہ یوکے (۔U۔K) کا اس سال دو ہزار درخت لگانے کا پروگرام ہے۔ آپ کے یہاں 241 مجالس ہیں، ہر مجلس کم از کم ایک ایک لگائے تو 241 درخت ہو جائیں گے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: 241 مجالس میں سے ہر مجلس سے آپ کا وفد میئر کے پاس جائے اور اجازت لے ۔ اجازت نہ ملے تو آپ کا فرض ادا ہو گیا۔ اصل بات یہ ہے کہ جماعت کا تعارف ہو۔ جو درخت لگانے ہیں وہ انصار اپنے علیحدہ علیحدہ اور خدام اپنے علیحدہ لگا سکتے ہیں۔ اس طرح درخت بھی زیادہ لگیں گے اور تعارف بھی بڑھے گا۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: سڑکیں صاف کرنا اچھی بات ہے۔ ان کو کم از کم یہ پتہ لگ جائے کہ جماعت احمد یہ یہ کام کرتی ہے۔ تعارف کے بعد ہی تبلیغ کے میدان کھلتے ہیں۔ جو غلط تاثر مسلمانوں کے خلاف ہے وہ دور ہو جاتا ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اپنے تبلیغی میدان کو بڑھائیں، وسعت دیں اور مجالس کو تاکید کریں کہ پودے لگائیں، اس کا آپ کا اچھا اثر پڑے گا اور غلط فہمیاں دور ہوں گی۔ ، حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کھڑ کی لگا رہے ہیں روشنی کے لئے تو اذان کی آواز بھی سن لیں۔ ۔۔۔ قائد تعلیم نے اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ہر سہ ماہی کا نصاب مقر رہے اور امتحان لیا جاتا ہے۔ جو امتحان لیا گیا ہے اس میں 1497 انصار کے پرچے واپس آئے ہیں۔ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ صف اول کے انصار نے زیادہ حصہ لیا