سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 420
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 400 حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا اگر کوئی اسرائیلم سیکر ہے تو جماعتی نظام سے پوچھ کر پھر اپنی تجنید میں شامل کریں۔ جماعتی نظام اپنی تحقیق کر کے آپ کو بتا دے گا۔ آڈیٹر کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ ہر بل چیک کیا کریں اور مجالس کے آڈٹ بھی کیا کریں۔ میٹنگ میں نائب قائدین بھی موجود تھے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ان سے مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا کہ نائب قائدین کے لئے بھی وہی ہدایت ہے جو میں نے قائدین کو دی ہے۔ میٹنگ مجلس انصار اللہ کینیڈا مؤرخہ 17 جولائی 2012 ء بحوالہ الفضل انٹر نیشنل 19 اکتوبر 2012ء)