سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 419 of 552

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 419

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 399 سے باقاعدہ رابطہ میں ہوں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہر مجلس میں آپ کی ٹیم کے ممبرز ہونے چاہئیں جو رابطہ رکھیں۔ قائد تعلیم القرآن نے اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ بیوت الذکر میں کلاسز جاری ہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا امریکہ نے آن لائن کلاسز شروع کی ہیں۔ اس میں آپ لوگ بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ایسے بوڑھے جن کو پڑھانا آتا ہے انہیں کہیں کہ وقف عارضی کریں، مختلف جماعتوں میں جا کر بچوں کو پڑھایا کریں۔ قائد مال نے بتایا کہ گزشتہ سال 3589 انصار میں سے 1934 نے چندہ دیا۔ اس سال پہلے چھ ماہ میں 1600 انصار نے چندہ ادا کیا ہے۔ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا جو انصار نہیں کماتے، ان کا ذریعہ آمد کوئی نہیں ان کو کہیں کہ جتنا چندہ دے سکتے ہیں ، دے دیں۔ سب کو بتائیں کہ چندہ کوئی ٹیکس نہیں ہے۔ ایک قربانی ہے جو خداتعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے دی جاتی ہے۔ جو چندہ دینے میں سست ہیں یا نہیں دیتے ان کو اعتماد میں لائیں اور مختلف پراجیکٹ اور پروگرام وغیرہ بتائیں کہ اس میں خرچ ہوتا ہے۔ کوشش کریں کہ جو نہیں شامل ان کو شامل کریں۔ قائد تحریک جدید کو ہدایت دیتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ یہ خیال رکھیں کہ جو انصار کماتے ہیں اور وہ چندہ عام نہیں دیتے لیکن چندہ تحریک جدید ادا کرتے ہیں تو ان کا یہ چندہ تحریک جدید ، چندہ عام میں جانا چاہیے کیونکہ چندہ عام لازمی ہے اور لازمی چندہ کی ادائیگی پہلے ضروری ہے۔ ہر کام حکمت سے کرنے کی ضرورت ہے۔ قائد تجنید نے بتایا کہ انصار کی تجنید 3589 ہے۔ حضور انور نے فرمایا کہ انصار کا اپنا نظام ہے۔ آپ اپنا کام گراس روٹ لیول (grassroots level) پر کریں اور اپنی تجنید بنائیں جماعت سے یہ تجنید لے لینا، درست نہیں۔ ہر حلقہ کا، ہر مجلس کی تعداد کا آپ کو علم ہونا چاہیے اور آپ کو یہ انفارمیشن آپ کی انصار کی مجالس سے آنی چاہئیں نہ کہ جماعتی نظام کی طرف سے۔ اپنی تجنید گراس روٹ لیول پر جائزہ لے کر خود بنائیں۔