سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 418 of 552

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 418

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 398 حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ یہاں جو برگر، کھانے وغیرہ ملتے ہیں ، میں نے سنا ہے کہ خلیفة المسیح الرابع کی طرف منسوب کیا گیا ہے کہ جو جھٹکے کا گوشت ہے اس پر بسم اللہ پڑھو اور کھا جاؤ۔ یہ کہاں لکھا ہے ؟ آپ نے ہر گز یہ نہیں فرمایا۔ آپ نے تو یہ کہا تھا کہ ذبح کرتے ہوئے ہر جگہ خون نکالا جاتا ہے اور غیر اللہ کا نام لے کر ذبح نہیں ہوتا۔ اس لئے خدا تعالیٰ کا نام لو اور کھا لو۔ تو اس بارہ میں بھی تربیت کی ضرورت ہے ، انصار کو تربیت کرنی چاہیے ۔ غلط بات نہ منسوب کی جائے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اب برگر وغیرہ میں جہاں چکن فرائی ہو رہا ہوتا ہے وہاں اسی تیل میں سور بھی فرائی ہو رہا ہوتا ہے تو پھر ایسی جگہوں پر نہ کھائیں۔ چکن کھانا جائز ہے لیکن یہ نہیں کہ اس میں سور کی یا کسی ایسی ہی چیز کی مداخلت ہو۔ قائد دعوت الی اللہ نے اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال ابھی تک انصار کے ذریعہ ایک بیعت ہوئی ہے۔ ہم نے 18 ہزار flyers تقسیم کئے ہیں۔ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ فرانس چھوٹا سا ملک ہے انہوں نے دولاکھ سے زائد flyers تقسیم کر دیئے ہیں۔ قائد دعوت الی اللہ نے بتایا کہ ہم نے قرآن کریم کی نمائش پر کام کیا ہے ، سات بک اسٹال لگائے ہیں، بہت سے لوگ آئے۔ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ یہ بھی جائزہ لے لیا کریں کہ سب مل کر کوشش کریں تو شاید اس کا زیادہ اچھا اثر ہو۔ قائد دعوت الی اللہ نے بتایا کہ امسال جلسہ پر 322 مہمان انصار کے ذریعہ آئے۔ 455 انصار کے رابطے ہیں۔ قائد تربیت نو مبائعین نے اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ تین سال کے آٹھ انصار نو مبائعین سے تربیتی رابطہ ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے دریافت فرمایا ان کی ٹریننگ کا سپیشل پروگرام کیا ہے ؟ اس پر قائد تربیت نو مبائعین نے بتایا کہ نو مبائعین سے ریگولر رابطہ ہے، اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا جہاں جہاں نو مبائعین ہیں اس علاقہ کے مربی سے بھی رابطہ کروائیں۔ اسی طرح مختلف علاقوں میں بھی ایسے لوگ ہونے چاہئیں جو نو مبائعین