سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 416
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 396 عہدیداروں کو تو دوسروں کے لئے نمونہ بننا چاہیے قاعد عمومی نے اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری مجالس کی تعداد 75 ہے جن میں سے 45 مجالس باقاعدہ اپنی رپورٹ بھجواتی ہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا باقی مجالس کو بھی active کریں اور رپورٹ کے لئے یاد دہانی کروایا کریں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے کہا تھا کہ جب ایک خادم چالیس سال کی عمر میں ہوتا ہے تو بڑا active ہوتا ہے اور جب اکتالیسویں سال میں داخل ہوتا ہے تو پتہ نہیں کیوں اس کے ذہن میں آجاتا ہے کہ اب کوئی کام نہیں کرنا۔ اسی لئے حضرت خلیفة المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے انصار کی صف دوم با خدام پہلے کی طرح active ر ہیں۔ ا ۔ دوم بنائی تاکہ خدام سے خدام سے انصار میں آنے والے صف دوم کے نائب صدر سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے پروگرام کے بارہ میں دریافت فرمایا کہ انصار کی سیر ، سائیکلنگ اور کھیلوں وغیرہ کے لئے کیا پروگرام بنایا ہے۔ ان کی سیر کا مقابلہ کروا دیا کریں۔ نائب صدر دوم نے بتایا کہ 17 انصار مختلف جگہوں سے سائیکلوں پر آئے تھے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے دریافت فرمانے پر قائد عمومی نے بتایا کہ انصار کی تجنید 3589 ہے اور ہمیں مجالس سے آن لائن سسٹم کے تحت رپورٹ موصول ہوتی ہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہر قائد کو اپنے اپنے شعبہ کی رپورٹ پر تبصرہ کرنا چاہیے ، علاوہ اس تبصرہ کے جو صدر صاحب کی طرف سے جاتا ہے۔ یہ تبصرے جائیں گے تو مجالس کو کام میں بہتری پیدا کرنے کی طرف توجہ پیدا ہو گی۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے دریافت فرمانے پر قائد تعلیم نے بتایا کہ انصار اللہ کی طرف سے 296 پیپر آئے تھے۔ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا اپنی تمام مجالس کی عاملہ کو سب سے پہلے شامل کریں، عاملہ شامل ہوگی تو پھر دوسرے بھی شامل ہوں گے۔