سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 415
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 395 نے فرمایا کہ جو English speaking انصار نو مبائعین ہیں ، ان کے لئے تعلیم القرآن کی ذمہ داری بھی آپ کے سپر د ہے۔ بیشک نو مبائعین کے قائد ان کیلئے کام کر رہے ہیں مگر آپ کی اپنی ذمہ داری ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ واقفین عارضی کے نظام کو مضبوط بنائیں اور اس میں نئے آنے والے اسائیلم سیکر ز کو بھی شامل کریں۔ قائد تجنید نے بتایا کہ انصار کی تجنید 2602 ہے۔ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ عام طور پر تجنید اور مال کا figure ایک جیسا نہیں ہوتا۔ آپ گراس روٹ لیول پر آرگنائز کریں اور اپنی تجنید کا ایک دفعہ پھر جائزہ لیں۔ قائد صحت جسمانی نے بتایا کہ انصار کو تلقین کی ہے کہ وہ سائیکل کا استعمال کریں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ نائب صدر صف دوم کے ساتھ مل کر اپنا پروگرام ترتیب دیں۔ قائد تعلیم نے اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے مطالعہ کیلئے کتب مقرر کی ہوئی ہیں اور سال میں دو مرتبہ امتحان بھی لیتے ہیں جس میں سے 26 سے 32 فیصد انصار حصہ لیتے ہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی کہ ایک تو اس تعداد کو بہتر کریں اور دوسرے کتاب شرائط بیعت بھی اپنے نصاب میں رکھیں اور کوشش کریں کہ 80 فیصد انصار امتحان میں شریک ہوں اور اس ٹارگٹ کو حاصل کریں۔ قائد تربیت نے بتایا کہ ہم انصار کو نمازوں کی طرف توجہ دلا رہے ہیں۔ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ جو ایک دو نمازوں میں آرہے ہیں ان کو توجہ دلائیں کہ زیادہ میں آئیں۔ اور جو باقاعدہ پانچ نمازیں ادا کر رہے ہیں ان کو توجہ دلائیں کہ تہجد ادا کریں، نوافل ادا کریں اور اپنی توجہ خدا کی طرف رکھیں۔ میٹنگ نیشنل عاملہ مجلس انصار اللہ امریکہ مورخہ 2 جولائی 2012ء بحوالہ الفضل انٹر نیشنل 7 ستمبر 2012ء)