سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 414
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 394 جو لوگ پیچھے ہٹے ہوئے ہیں اُن کی کیٹگری بنائیں ۔۔۔ جائزہ لیں کہ کیا وجہ ہے کہ ان کا اعتماد ختم ہوا ۔۔۔ پھر اُن کو قریب لائیں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے دعا کے بعد نائب صدر مجلس انصاراللہ سے ان کے سپرد کاموں کے بارہ میں دریافت فرمایا جس پر نائب صدر صاحب نے بتایا کہ پیچھے ہٹے ہوئے لوگوں سے رابطہ کر کے ان کو قریب لانا ان کے ذمہ ہے۔ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جو لوگ پیچھے ہٹے ہوئے ہیں ان کی category بنائیں۔ بعض عہدیداران سے ناراض ہو کر پیچھے ہٹے ہوں گے، بعض کسی اور وجہ سے ہٹے ہوں گے ۔ سارا جائزہ لیں کہ کیا وجہ ہے کہ ان کا اعتماد ختم ہوا۔ یہ کیوں پیچھے ہٹے ہیں ہر ایک کا انفرادی جائزہ لیں پھر ان کو قریب لائیں۔ ان کے قریب لانے کیلئے ایسے لوگوں کو مقرر کریں جن کی وہ عزت و احترام کرتے ہیں۔ نائب صدر صف دوم سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے دریافت فرمایا کہ کتنے انصار ورزش کرتے ہیں، سائیکل چلاتے ہیں یا پیدل سیر کرتے ہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہر مجلس کا data اکٹھا کریں کہ کتنے ورزش کرنے والے ہیں اور سائیکل چلانے والے یا پیدل چلنے والے ہیں۔ سال میں دو تین دفعہ واک (walk) آرگنائز کر لیا کریں۔ قائد تبلیغ نے اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ امسال انصار اللہ کے تحت پانچ نئے احمدی ہوئے ہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ داعیان الی اللہ کی کوئی سپیشل ٹیم ہے یا کسی کی ذاتی کوششوں کے نتیجہ میں یہ لوگ احمدی ہوئے ہیں۔ اس پر قائد تبلیغ نے بتایا کہ ذاتی رابطوں کے نتیجہ میں ان لوگوں نے بیعت کی ہے۔ قائد مال نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ 2602 انصار ہیں اور ہمارا سالانہ بجٹ 3,98000 ڈالرز ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی کہ جو فارغ ہو چکے ہیں، ریٹائر ہو چکے ہیں، ان کے ماہانہ چندہ کے لئے اپنی مجلس شوریٰ میں معاملہ رکھ کر کوئی رقم معین کریں۔ قائد تعلیم القرآن نے بتایا کہ آن لائن کلاسز لی جارہی ہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ