سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 407 of 552

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 407

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 387 روزانہ پانچوں نمازیں باجماعت پڑھتے ہیں ؟ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا اس سوال کے الفاظ سوچ کر ایسے بنائیں جو بلاوجہ دلوں میں بے چینی پیدا نہ کریں۔ قائد تعلیم القرآن وقف عارضی کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا سال میں کم از کم دس فیصد انصار وقف عارضی کریں۔ پھر آہستہ آہستہ تعداد بڑھائیں۔ بچوں کو قرآن کریم پڑھانے کی طرف توجہ کریں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ انصار کو حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے بھی توجہ دلائی تھی، داڑھی صرف اس لئے نہیں رکھنی کہ عہدیدار ہیں اور جب عہدہ سے فارغ ہوئے تو داڑھی بھی ختم ہو گئی۔ بلکہ احساس ہونا چاہیے اور داڑھی رکھنی ہے تو با قاعدہ رکھیں۔ مجلس عاملہ کے ایک ممبر نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ سے عرض کیا کہ حضور کو مسجد کیسی لگی ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا مسجد بہت خوبصورت اور اچھی ہے۔ دنیا کے لوگ اس کی تعریف کر رہے ہیں۔ اصل چیز اس کی آبادی ہے۔ میٹنگ نیشنل عاملہ مجلس انصار اللہ ناروے یکم اکتوبر 2011ء ماہنامہ انصار اللہ اپریل 2012ء صفحہ 18 تا 21)