سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 406
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 386 مطابق ادائیگی نہیں ہے۔ آپ نے نو مبائع کی تربیت اس طرح کرنی ہے کہ اس کو پتہ ہونا چاہیے کہ تین سال بعد میں نے جماعتی نظام کا مکمل حصہ بن جانا ہے اور مین سٹریم (mainstream) میں چلے جانا ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا flyers leaflets تقسیم کرنے کا انصار اللہ نے کیا پروگرام بنایا ہے۔ ناروے کی پانچ ملین آبادی ہے۔ جو چھوٹے ممالک ہیں ان میں تو دس فیصد آبادی تک پیغام پہنچنا چاہیے اور اس میں کم از کم تین فیصد تو آپ انصار کا حصہ ہونا چاہیے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا جو بوڑھوں کے لئے گھر ہیں وہاں جائیں، بوڑھوں کے پاس جائیں ان سے واقفیت بڑھے گی، ان میں بھی تقسیم کریں۔ قائد ایثار سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے دریافت فرمایا کہ خدمت خلق کا کیا پروگرام بنایا ہے۔ قائد ایثار نے بتایا کہ گزشتہ نو ماہ میں اولڈ پیپلز ہاؤس کے تین چار دورے کئے ہیں۔ بوڑھوں کو تحائف دیئے ہیں۔ عید پر بھی تحائف دیئے تھے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا آپ کو خدمت کرنے کے مختلف راستے نکالنے چاہئیں۔ قائد مال کو ہدایت دیتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ آپ مجالس سے data اکٹھا کریں، کون کون سے انصار ہیں، کتنی کتنی عمریں ہیں اور ان میں سے کتنے کمانے والے ہیں، جو اپنی آمد نہیں بتارہے وہ اتنا لکھ دیں کہ اپنی آمد کے مطابق دے رہے ہیں۔ آپ کا کام اپنا data اکٹھا کرنا ہے اور جماعت کی مدد کرنا ہے اور اپناdata جماعت کو مہیا کرنا ہے۔ جماعت کے data ڈیٹا پر انحصار کرنا درست نہیں ہے بلکہ آپ اپنا علیحد datao بنائد کوائف تیار کریں۔ اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے چندے کا تفصیل سے جائزہ لیتے ہوئے ہدایت فرمائی کہ چندے کا معاملہ سچائی کے ساتھ ہونا چاہیے۔ اصل چیز figures نہیں ہے بلکہ روح ہے جس کے ساتھ چندہ دینا ہے اور خدا کی رضا کی خاطر دینا ہے۔ ٹیکس سمجھ کر نہیں دینا۔ قائد تربیت نے ایک جائزہ فارم حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں پیش کیا جس میں جائزہ کے لئے ہر ناصر سے بعض سوالات پوچھے گئے تھے۔ اس فارم میں پہلا سوال یہ تھا کہ کیا