سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 396 of 552

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 396

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 376 شہدائے لاہور نے حضرت شہزادہ عبد اللطیف صاحب جیسی روح کا مظاہرہ کیا اور ۔۔۔ استقامت کی لازوال تاریخ رقم فرمائی پیارے قارئین ! ۔۔۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ماہنامہ انصار اللہ ربوہ کی شہدائے لاہور کے بارہ میں ایک خصوصی شمارہ شائع کرنے کی کوشش، وقت کی ضرورت اور بڑا مبارک کام ہے۔ اللہ تعالیٰ قبول فرمائے اور اس کی اشاعت ہر لحاظ سے بہت مفید اور بابرکت ثابت ہو۔ اللہ کرے کہ یہ قارئین کے ایمان اور اخلاص میں ازدیاد اور تقویت کا باعث ہو۔ آمین ہماری جماعت میں شہادتوں کا یہ سلسلہ حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کی قربانیوں اور راہِ مولی میں جان کے نذرانے پیش کرنے کے اُن پاک نمونوں کی متابعت ہے جن کا قرآنی پیش گوئی وَاخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ “ کی روشنی میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں ہونا مقدر تھا تا کہ یہ امر اس بات پر ایک بین ثبوت ہو کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سچے اور آپ کی جماعت ایک سچی جماعت ہے۔ اسی طرح حضور علیہ السلام نے اپنے عہد مبارک میں سید الشہداء کی شہادت کے ذکر میں یہ فرمایا تھا کہ : ” مجھے اپنی جماعت کی نسبت بہت امید بڑھ جاتی ہے کیونکہ جس خدا نے بعض افراد جماعت کو یہ توفیق دی کہ نہ صرف مال بلکہ جان بھی اس راہ میں قربان کر گئے۔ اس خدا کا صریح یہ منشاء ہوتا ہے کہ وہ بہت سے ایسے افراد اس جماعت میں پیدا کرے جو صاحبزادہ مولوی عبد اللطیف کی روح رکھتے ہوں۔“ (تذکرۃ الشهادتین روحانی خزائن جلد 20 صفحہ (75) چنانچہ گزشتہ مہینوں میں لاہور کی ہماری دو مساجد میں نمازیوں پر جب اندھا دھند گولیوں کی بوچھاڑ کی گئی تو وہاں بھی احمدیت کے جاں نثاروں نے حضرت شہزادہ عبد اللطیف صاحب جیسی روح کا مظاہرہ کیا اور جانوں کی اجتماعی قربانی پیش کر کے استقامت کی لازوال تاریخ