سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 394 of 552

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 394

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول دو 374 آپ کی ہر حرکت و سکون خلیفہ کے تابع ہونی چاہیے پیارے انصار بھائیو ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ مجلس انصاراللہ پاکستان ماہنامہ ”انصار اللہ “ کی اشاعت کے پچاس سال پورا ہونے پر ایک خصوصی شمارہ شائع کر رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ اسے ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے اور قارئین پر اس کے نیک اثرات مرتب فرمائے۔ اس موقع پر میں آپ کو چند باتوں کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔ جماعت کی ذیلی تنظیموں کے نظام میں انصار اللہ کی تنظیم ایسی ہے جس کے ممبران اپنی اس عمر کو پہنچ جاتے ہیں جس میں انسان کو اپنی زندگی کے انجام کے آثار نظر آنا شروع ہو جاتے ہیں اور بڑی تیزی سے اس انجام کی طرف قدم بڑھتے چلے جاتے ہیں۔ اور اس انجام کا خوف اسے مجبور کرتا ہے کہ وہ خالص ہو کر خدات اتعالیٰ کے حضور جھکے اور اس کا قرب چاہے۔ اس کا ایک ذریعہ نماز ہے جسے تمام عبادتوں میں ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔ گزشتہ دنوں ہم رمضان کے مہینے سے گزرے ہیں اور میں امید کرتا ہوں کہ ان دنوں میں کمزوروں میں بھی ایک خاص تبدیلی پیدا ہوئی ہو گی اور نمازوں کی طرف ہر کسی نے توجہ دی ہو گی۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کو عبادت کا مغز قرار دیا ہے۔ اس میں سب دُعائیں آجاتی ہیں۔ اگر کلمہ طیبہ مسلمان ہونے کا زبانی اقرار ہے تو نماز اس کی عملی تصویر ہے۔ پس۔ پس میری پہلی نصیحت تو یہ ہے کہ نمازوں میں باقاعد گی اختیار کریں اور اپنی آئندہ نسلوں کیلئے نیک نمونہ قائم کریں۔ دوسری بات قرآن کریم کی تلاوت، احادیث اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا مطالعہ ہے۔ ہر مرتبہ پڑھنے سے نئے نئے معنی کھلتے ہیں۔ یہ مطالعہ جہاں آپ کو معرفت میں بڑھائے گا وہاں اس سے آپ کے بچوں کیلئے بھی ایک نیک نمونہ قائم ہو گا اور آپ کا یہ علم دعوت الی اللہ کے میدان میں بھی آپ کا مددگار ثابت ہو گا۔