سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 375 of 552

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 375

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 355 کرتے ہوئے، ایک دوسرے کے لئے دعا کرتے ہوئے، اگلی نسل کی تربیت میں بھر پور کوشش کرنی چاہیے۔ مرد یا عورت جو بھی اپنے فرض کو ادا نہیں کرے گا وہ اپنے عہد کو پورا نہ کرنے کی وجہ سے پوچھا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو عہد پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے، اس زمانے کے امام کے ساتھ سچا اور حقیقی وفا اور اطاعت کا تعلق پیدا ہو اور ہم آپ کی توقعات اور تعلیمات پر عمل کرنے والے ہوں اور ہماری ایک کے بعد دوسری نسل توحید کے قیام اور عبادتوں کے معیار قائم کرنے کی بھر پور کوشش کرتی چلی جائے۔ فرماتے ہیں: آخر میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک اقتباس پیش کرتا ہوں۔ آپ دو یہ بھی یاد رکھو کہ اگر تم مداہنہ سے دوسر دوسری قوموں کو ملو“۔ یعنی کمزوری دکھاتے ہوئے، اپنے مذہب چھپاتے ہوئے، کسی قسم کے احساسِ کمتری کی وجہ سے اگر تم ملو تو فرمایا کہ ”تو کامیاب نہیں ہو سکتے“۔ یعنی کبھی کمزوری نہیں دکھانی چاہیے، نہ اپنا دین چھپانا چاہیے، نہ اپنی دینی تعلیم پر کسی قسم کی شرمساری ہونی چاہیے۔ بلکہ تبلیغ کے میدانوں میں تبلیغ بھی کھل کر کرنی چاہیے۔ کیونکہ اسی سے کامیابی ملنی ہے۔ فرمایا ” خدا ہی ہے جو کامیاب کرتا ہے۔ اگر وہ راضی ہے تو ساری دنیا ناراض ہو تو پرواہ نہ کرو۔ ہر ایک جو اس وقت سنتا ہے یاد رکھے کہ تمہارا ہتھیار دُعا ہے اس لئے چاہیے کہ دعا میں لگے رہو۔ یہ یاد رکھو کہ معصیت اور فسق کو نہ واعظ دور کر سکتے ہیں اور نہ کوئی اور حیلہ ۔ گناہ اور برائیاں جو ہیں ، بد عملیاں جو ہیں ان کو نصیحتیں دور نہیں کر سکتیں۔ خود انسان کے اندر ایک احساس پیدا ہو اور پھر دعا ہو تو اس سے دور ہو جاتی ہیں۔ اور اپنی نسلوں کے لئے بھی آپ دعا کر رہے ہوں گے تو اس سے بھی ان کی اصلاح ہو جاتی ہے۔ ” اس کے لئے ایک ہی راہ ہے اور وہ دُعا ہے۔ خدا تعالیٰ نے یہی ہمیں فرمایا ہے۔ اس زمانہ میں نیکی کی طرف خیال آنا اور بدی کو چھوڑنا چھوٹی سی بات نہیں ہے۔ یہ انقلاب چاہتی ہے اور یہ انقلاب خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے اور یہ دُعاؤں سے ہو گا۔ ہماری جماعت کو چاہیے کہ راتوں کو رو رو کر دعائیں کریں۔ اس کا وعدہ ہے ادْعُونِي