سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 37
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 17 زندگی اختیار کرو۔ وہ درد جس سے خدا راضی ہو اس لذت سے بہتر ہے جس سے خدا ناراض ہو جائے اور وہ شکست جس سے خدا راضی ہو اس فتح سے بہتر ہے جو موجب غضب الہی ہو۔ اس محبت کو چھوڑ دو جو خدا کے غضب کے قریب کرے ۔۔۔ دیکھو میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ وہ آدمی ہلاک شدہ ہے جو دین کے ساتھ کچھ دنیا کی ملونی رکھتا ہے اور اس نفس سے جہنم بہت قریب ہے جس کے تمام ارادے خدا کے لئے نہیں ہیں ۔۔۔ پس اگر تم دنیا کی ایک ذرہ بھی ملونی اپنے اغراض میں رکھتے ہو تو تمہاری تمام عبادتیں عبث ہیں ۔ “ (الوصیت صفحہ 9) پھر آپ علیہ السلام فرماتے ہیں: دو اپنے مولیٰ کی طرف منقطع ہو جاؤ اور دنیا سے دل برداشتہ رہو اور اسی کے ہو جاؤ اور اسی کے لئے زندگی بسر کرو۔۔۔ تم سچے دل سے اور پورے صدق اور سر گرمی کے قدم سے خدا کے دوست بنو تا وہ بھی تمہارا دوست بن جائے ۔۔۔ تم سچ مچ اس کے ہو جاؤتا وہ بھی تمہارا ہو جائے۔“ (کشتی نوح صفحہ 12) پس حضرت اقدس مسیح موعود کی ان نصائح کو حرزِ جان بنائیں اور خدا تعالیٰ کے قرب کے حصول کے لئے ہر وقت کوشاں رہیں۔ اپنی اولاد کے دلوں میں بھی خدا تعالیٰ کی محبت پیدا کرنے کے لئے جدوجہد کریں۔ ان کے لئے دعائیں بھی کریں اور ان کے سامنے اپنا نیک نمونہ بھی پیش کریں۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو نیک مقاصد میں کامیاب و کامران فرمائے۔“ (خصوصی پیغام بر موقع سالانه اجتماع مجلس انصار اللہ کیرالہ منعقدہ 6-7 ستمبر 2003ء بحوالہ ہفت روزہ بدر قادیان 16 دسمبر 2003ء)