سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 343 of 552

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 343

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 323 ہے۔ جو بھی سابقہ قائد ہے اس کا فرض ہے کہ اپنے شعبہ کی رپورٹ مکمل کر کے جائے تاکہ آئندہ آنے والا اس کام کو آگے بڑھائے۔ ہر قائد یہ سوچے کہ میں ایک سال کے لئے قائد ہوں اس نہج پر کام کروں، اس نہج پر چلاؤں کہ آئندہ آنے والا قائد اس سے فائدہ اٹھائے اور آگے کام بڑھا سکے تب ہی فائدہ ہے ورنہ نیا آنے والا پھر صفر سے کام شروع کرتا ہے۔ قائد ایثار نے اپنے شعبہ کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ نئے سال کے شروع میں جو وقار عمل ہوتا ہے اس میں ہم شامل ہوتے ہیں۔ پھر بوڑھے لوگوں کے ہوسٹلز میں بھی وزٹ کیا جاتا ہے اور اسی طرح مختلف شہروں میں پودے لگائے جاتے ہیں۔ ہم نے سات شہروں میں شجر کاری کی ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا یہاں ایک پودا لگائیں تو بہت سراہا جاتا ہے۔ اس لئے اگر پچاس، سو لگائیں گے تو شور پڑ جائے گا۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا آپ ان کو کہیں کہ ہمیں کوئی گلی دو ہم آپ کو پچاس، سو پودے لگا دیں گے۔ جنگل میں خاص ایریا ہو تا ہے وہ لیا جا سکتا ہے یا پارک وغیرہ کا کوئی حصہ لے لیں کہ ہم یہاں پودے لگائیں گے اور اس کی دیکھ بھال کریں گے۔ اس سے آپ کا بہت زیادہ تعارف بڑھ سکتا ہے اور آپ کو ہر طرف سراہا جائے گا اور حکام سے رابطے اور تعلق بڑھیں گے ۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کو بتایا گیا کہ دو سو یورو کا ایک پودا ملتا ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا پودے چھوٹے بڑے ہوتے ہیں اور مختلف اقسام کے ہوتے ہیں اس لئے مختلف قیمتوں میں ملتے ہیں اور بعض بہت سستے بھی مل جاتے ہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا آپ اپنے گھروں کے سامنے بھی پودے لگا سکتے ہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے صدر مجلس سے فرمایا کہ آپ کے اجتماع پر چالیس ہزار یورو خرچ ہوتا ہے۔ رقم بچ جاتی ہے اس میں سے دس ہزار شعبہ ایثار کو دے دیں پودے لگانے کے لئے۔ بعض جگہ خاص پودے لگتے ہیں اور بعض جگہ اپنی مرضی سے لگاتے ہیں۔ اس میں سستے بھی ہیں اور مہنگے بھی ہیں۔ گھروں کے سامنے لگ سکتے ہیں، مسجد کے سامنے لگ سکتے ہیں،greenery ہو جائے گی۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہر جگہ مجلس ایسے کام کر رہی ہو جہاں پروجیکشن