سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 340 of 552

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 340

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 320 اپنے بچوں میں خلافت کی محبت پیدا کریں یہی اسلام کی روح ہے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے پیغام میں انصار اللہ لائبیریا کو فرمایا کہ :” دوسری اہم بات جس کی طرف میں آپ کو توجہ دلانا چاہتا ہوں وہ بچوں کی صحیح تربیت ہے۔ بچہ شروع سے ہی اپنے والدین سے متاثر ہوتا ہے اس لئے اپنے گھروں میں انہیں صحیح احمدی ماحول دیں۔ اگر تبلیغ کے ذریعہ ہم کچھ لوگوں کو احمدیت کی طرف لے بھی آئیں اور دوسری طرف ہمارے اپنے بچے غیر اسلامی معاشرے سے متاثر ہو رہے ہوں تو پھر تمام کوششیں بے فائدہ ہیں“۔ دو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ : ” اپنے بچوں میں خلافت کی محبت پیدا کریں یہی اسلام کی روح ہے۔ ماضی میں خلافت کو نظر انداز کر دیا گیا ہے اب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ اسے دوبارہ زندہ کیا گیا ہے اس لئے ہمیں ہر قیمت پر اس کی حفاظت کرنی چاہیے“۔ ( پیغام بر موقع سالانہ اجتماع انصار اللہ لا نبیر یا 14-15 نومبر 2009ء الفضل انٹر نیشنل 5 تا 11 مارچ 2010ء)