سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 316
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول اپنے آپ کو جماعتی کاموں میں شامل کریں 296 جو سمجھتے ہیں کہ پینسٹھ سال کے بعد ہم ریٹائرڈ ہو گئے ، کچھ کام نہیں کر سکتے ، ان کو اس نیکی سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔ وہ اپنے آپ کو جماعتی کاموں میں شامل کریں، نیکی کی جو تعلیم دینے والی ہے وہ اپنے گھروں سے شروع کریں، اپنے ماحول سے شروع کریں، اپنے قریبی رشتہ داروں سے شروع کریں، ان سے تربیتی پہلوؤں اور نیکی کے کاموں کی باتیں کریں، نیکیوں کی تلقین کریں ، جماعت سے تعاون اور اخلاص کا تعلق ہر ایک سے جوڑیں، بعض میں بلاوجہ عہدیداروں کے خلاف یا نظام جماعت کے خلاف رنجشیں اور اور کدورتیں پید ا ہو جاتی ہیں ، اس کو دور کرنے کی کوشش کریں۔ ہر طبقہ جو ہے اور ہر عمر والا جو ہے وہ اس میں حصہ لے سکتا ہے۔ تبلیغ کے میدان میں بعض لوگ ہیں جو کہتے ہیں ہمیں زبان نہیں آتی، کیسٹس تیار ہیں، ڈی وی ڈی بنی ہوئی ہیں ، ایم ٹی اے کا ایک رابطہ ہے۔ اور میں انصار اللہ کو یہ کہا کر تا ہوں کہ جو اولڈ پیپلز ہومز ( old people's homes)ہیں، ان کے پاس جا کر بیٹھ جائیں۔ بہت سارے ہیں جن کو زبان نہیں آتی اور بوڑھوں کو باتیں کرنے کا بڑا شوق ہوتا ہے۔ اس سے ان کی اپنی زبان بھی ٹھیک ہو جائے گی اور کچھ نہ کچھ پیغام بھی ان تک پہنچ جائے گا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تو اگر کوئی بستر مرگ پر بھی ہوتا تھا تو اس کو بھی پیغام پہنچاتے تھے ، بڑی حسرت ہوتی تھی کہ کاش یہ اسلام کو قبول کر لے۔ اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کا اعلان کر دے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے اعلان کر دے کہ آپ اللہ کے رسول ہیں تا کہ اس کی آخرت سنور جائے۔ پس یہ درد ہے جو پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ جس کا اسوہ ہمارے سامنے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے قائم فرمایا۔ اس عمر میں جب ہم آہستہ آہستہ اپنی عمر میں بھی بڑھ رہے ہیں اور ایک لحاظ سے ہماری عمریں کم ہو رہی ہیں تو ہمیں اس طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ جس حد تک دنیا کو بچانے کے لئے ہم کوشش کر سکتے ہیں، کریں اور تبلیغ کے میدان میں تیزی پیدا کریں ، تربیت کے میدان میں تیزی پیدا کریں۔ ہر ایک کو یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم فلاح کے راستے تلاش کرتے چلے جائیں اور پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ ۔ تم یہ کام کرو گے تو اس کا اجر