سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 304
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 284 اخلاص ، وفا، اطاعت اور کامل فرمانبرداری دکھاتے ہوئے انصار الله نے آگے بڑھتے چلے جانا ہے الحمد للہ کہ آج انصار اللہ کا اجتماع اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ صدر صاحب انصار اللہ کو کافی فکر تھی۔ میرے خیال میں انہوں نے رپورٹوں میں اظہار بھی کیا اور کچھ انصار کی طرف سے بھی اس قسم کا اظہار تھا کہ اسلام آباد میں ٹھنڈا موسم ہونے کی وجہ سے شاید ہم نہ آسکیں۔ لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس سال بھی کافی بہتر حاضری ہے۔ اس سال خلافت جوبلی کے حوالہ سے ہر فنکشن جو جماعت میں ہو رہا ہے، چاہے وہ ذیلی تنظیموں کے فنکشن ہیں یا جماعتی فنکشن ہیں، حتی الوسع خاص طور پر بڑے اہتمام سے منعقد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور ہر ایک کی خواہش ہے کہ اس میں میں بھی شامل ہوں۔ گزشتہ سال کسی وجہ سے میں شامل نہیں ہو سکا تھا۔ اس سال بھی جو پہلی تاریخیں دس اکتوبر کی رکھی گئی تھیں ان میں میں سفر کی وجہ سے شامل نہیں ہو سکتا تھا۔ تو اس لحاظ سے میں نے صدر صاحب انصار اللہ کو معذرت کر دی تھی کہ اجتماع کر لیں۔ لیکن پھر عاملہ نے فیصلہ کیا کہ تاریخیں آگے کر دی جائیں۔ گو موسم ان دنوں میں مزید ٹھنڈا ہو گیا ہے لیکن بہر حال جب انہوں نے آگے کیا تو اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا کہ میں شامل ہو تا کیونکہ بہانہ کوئی نہ رہا تھا۔ بہر حال 10 اکتوبر کو جو شروع ہونا تھا اور 12 کو اختتام تو اس میں بھی نہ شامل ہونے کا بہانہ نہیں تھا۔ ایک مجبوری تھی کہ فرانس کی مسجد کے افتتاح کے لئے انہیں تاریخیں دے چکا تھا اور جیسا کہ سب لوگوں نے دیکھا کہ فرانس کی مسجد کا افتتاح بڑی تاریخی اہمیت کا حامل تھا اور اُس کی وجہ سے فرانکوفون (francophone) ممالک میں اور دنیا کے بہت سارے ممالک میں احمدیت کو بہت تعارف حاصل ہوا ہے۔ اس لحاظ سے بہر حال اس کی اپنی اہمیت تھی اُس کو چھوڑا نہیں جا سکتا تھا۔ اگر انصار اللہ کی صرف یہ خواہش ہے کہ میں اُس میں شامل ہوں اس لئے کہ ان کے پروگرام زیادہ highlight ہو جاتے ہیں ایم ٹی اے پر دکھائے جاتے ہیں اور اس کی اہمیت بڑھ