سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 303 of 552

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 303

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 283 سے جلد پھیلے اور ہم وہ ترقیاں دیکھیں جو مقدر ہیں اور جن کا وعدہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے کیا ہوا ہے۔ اللہ کرے کہ ایسا ہی ہو۔ آمین حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: جماعت کی خاصی تعداد یہاں موجود ہے۔ جو میں نے انصار اللہ سے باتیں کی ہیں وہ سب کے لئے ہیں۔ اس طرف توجہ دیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو توفیق دے اور اللہ کرے کہ جلد سے جلد ہم یہاں ترقیاں دیکھیں اور جلد سے جلد آپ کی طرف سے مجھے خوشخبریوں کی اطلاع ملنے لگ جائے۔ اللہ کرے۔ آمین“ اختتامی خطاب سالانہ اجتماع انصار اللہ بیلجیئم 18-19 اکتوبر 2008ء الفضل انٹر نیشنل 9 جنوری 2009ء)