سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 300 of 552

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 300

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 280 میں یا دوسری جگہوں پر ہے۔ تو جو آپ سے توقع کی جاتی ہے وہ یہی ہے کہ اس عہد کو نبھاتے ہوئے اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کے قریب کریں، اپنے اخلاق کے معیار بلند کریں، اپنے بچوں کی تربیت کی طرف توجہ دیں، صرف پیسے کی دوڑ کی طرف نہ لگے رہیں۔ تبلیغ جو آپ کے سپر د کام ہے اس کو ادا کریں۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے وَمَنْ اَحْسَنُ قَوْلاً مِّمَّنْ دَعَا إِلَى اللهِ (لحم السجدۃ:34) کہ اس سے اچھا کام کون سا ہو سکتا ہے جو دعوت الی اللہ کرے۔ اس کی طرف دیکھیں آپ کے کیا پروگرام ہیں۔ آپ لوگ mature ذہنیت کے حامل ہیں ۔ چالیس سال سے اوپر کے لوگ ہیں جن کی سوچیں بھی پکتی ہیں، جن کے علم میں بھی کافی حد تک پختگی آگئی ہوتی ہے۔ اگر آپ لوگ اپنا حق ادا کرنے والے ہوں گے تو اس ملک میں انقلاب پیدا ہو سکتا ہے، تبلیغ کے راستے مزید کھل سکتے ہیں۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے یہ بھی فرمایا ہے کہ اس تبلیغ کے ساتھ عمل صالح کی طرف بھی توجہ ہو۔ اپنے عمل تمہارے اچھے ہوں گے ، نیکیوں کی طرف توجہ ہو گی تو تمہاری تبلیغ بھی بارآور ہو گی، پھلدار ہو گی۔ پس اس لحاظ سے بھی یہ آپ کی بہت بڑی ذمہ داری کہ اپنے تبلیغ کے میدان بھی مزید کھولیں۔ جہاں آپ اپنی تربیت کریں وہاں اپنے بچوں کی تربیت کریں۔ اس پیغام کو جو اس زمانے میں آپ نے پہنچانے کا عہد کیا ہے اور 27 مئی کو اس عہد کا اعادہ کیا ہے، تجدید کی ہے اس کو آپ نے پورا کرنا ہے ورنہ بہت سارے لوگ مجھے خط لکھ دیتے ہیں کہ ہم نے عہد کیا اور ہمارے جذبات میں ایک عجیب تبدیلی آگئی۔ صرف وقتی طور پر تبدیلی آنا کام نہیں ہے ، اس تبدیلی کو مستقل اپنے ذہنوں میں بٹھانا کام ہے۔ اور پھر صرف بٹھانا نہیں بلکہ اس پر عمل کرنا بھی کام ہے۔ پس اس لحاظ سے ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے جو آپ نے اپنے اوپر لی ہے اور خدا کو حاضر ناظر جانتے ہوئے لی ہے، اس کو پورا کرنے کی کوشش کریں۔ تبلیغ کے لئے ایک بہت بڑا ذریعہ مساجد کی تعمیر ہے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: تبلیغ کے لئے ایک بہت بڑا ذریعہ مساجد کی تعمیر ہے۔ جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا: ”میں کئی دفعہ بیان کر چکاہوں کہ