سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 275
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 255 حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہم یہاں اکٹھے ہوئے ہیں ایک عہد باندھنے کیلئے کہ یہ ہماری ذمہ داریاں ہیں ان کو ہم نے پورا کرنا ہے اور جو ہمارے سے کمیاں، کمزوریاں اب تک ہو چکی ہیں ان کو ہم نے اپنے اندر سے دور کرنا ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ بڑی عمر میں بعض لوگوں میں کر جنگی آجاتی ہے اور نوجوانوں کو سختی سے سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس طرح وہ نہیں سمجھیں گے۔ حکمت جو ہے وہ بھی مومن کا ایک خاصہ ہے اس لئے ہر کام جو آپ نے کرنا ہے، ہر تربیت کا پہلو جو لے کے اپنے ماحول کی تربیت کرنے کی کوشش کرنی ہے، اس میں حکمت بھی ضروری چیز ہے۔ اسی طرح تبلیغ ہے۔ تبلیغی میدان میں بھی حکمت ضروری ہے۔ یہ بھی ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے جماعت کی اور اب انشاء اللہ تعالی مزید ذمہ داریاں بڑھتی ہیں۔ استغفار میں بڑی طاقت ہے بشر طیکہ اس کو سمجھ کے کیا جائے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اپنی گھریلو تربیت کے ساتھ ساتھ تبلیغ کی طرف بھی توجہ دیں۔ پھر جو نئے آنے والے ہیں وہ آپ کے نمونے دیکھنے والے ہوں گے ان کی تربیت کے لئے کوشش کرنی ہو گی۔ اس کے لئے اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک اصول بتایا ہے کہ استغفار کرو۔ استغفار اگر حقیقی معنوں میں کیا جائے ، سوچ کر کیا جائے، اپنے گناہوں پر نظر رکھ کے کیا جائے تو اپنی بھی تربیت ہو گی اور انشاء اللہ آنے والوں کی بھی ہو گی، اپنے ماحول کی بھی ہو گی، اپنے بچوں کی بھی ہو گی۔ استغفار میں بڑی طاقت ہے بشر طیکہ اس کو سمجھ کے کیا جائے، ان گناہوں کو سامنے رکھ کر کیا جائے، ان کمزوریوں اور کمیوں کو سامنے رکھ کر کیا جائے جو ہم سے صادر ہو چکی ہیں اور آئندہ نہ کرنے کا عہد کیا جائے۔ اس نظر سے انصار اللہ کو اپنے جائزے لینے چاہئیں، خاص طور پر عہدیداران کو اپنے جائزے لینے چاہئیں اور اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنا چاہیے۔ امید ہے کہ آپ لوگ بہت سارے اس پر عمل کر بھی رہے ہوں گے اور جن میں کمیاں کمزوریاں ہیں وہ آئندہ ایک نئے عزم کے ساتھ ، ایک نئے عہد کے ساتھ اور ارادے کے ساتھ ان کمزوریوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے اور ان منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کریں گے جو آپ کو