سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 274
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول سب مل کر ایک ہی روح سے کام کریں 254 حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ بعض دفعہ مثلاً لجنہ کی طرف سے اگر نمازوں اور قرآن کریم کی تعلیم کی یادرس کی سکیم بنتی ہے تو انصار کی طرف سے بھی بن جائے اور خدام کی طرف سے بھی بن جائے اور سب مل کر ایک ہی روح سے کام کریں تو اس سے پھر اثر زیادہ ہو گا، بشر طیکہ لجنہ اور انصار اور خدام کے تعلقات اچھے ہوں کیونکہ بعض دفعہ ایسا بھی ہو جاتا ہے کہ شکایات آتی ہیں کہ لجنہ کا پروگرام ہے تو انصار تعاون نہیں کر رہے اور اپنی گھر کی عورتوں کو، بچیوں کو روک دیتے ہیں کہ تم نے نہیں جانا۔ احمدی عہدیدار کا معیاری فعل ہونا چاہیے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ بعض عہدیداران کے متعلق بھی شکایات آتی ہیں کہ ان کے اپنے عمل ایسے نہیں یا کم از کم دوسروں پر ان کا اثر ایسا ہے جس کی وجہ سے لوگ ان کی بات ماننے کو تیار نہیں یا ان کا اپنے سے بالا افسر کے ساتھ رویہ ایسا ہے جو دوسرے ماتحتوں کو پتہ لگتا ہے تو وہ بھی اس کے ساتھ ایسا سلوک کرتے ہیں۔ اگر آپ نے کام لینا ہے اور حقیقی انصار بن کر دکھانا ہے تو پہلے اپنے اندر تبدیلیاں پیدا کریں، پہلے اپنی نمازوں کی حفاظت کریں، اپنی فرض نمازوں کے علاوہ نوافل کی طرف بھی توجہ دیں، قرآن کریم کے پڑھنے کی طرف توجہ دیں۔ ایک احمدی کا ہر فعل خاص طور پر احمدی عہدیدار کا معیاری فعل ہونا چاہیے۔ اس کا اپنا رویہ اپنے گھر میں، اپنے ماحول میں، اپنے ماتحتوں کے ساتھ، اپنے افسران عہدیداران کے ساتھ ایسا ہونا چاہیے جو ایک مثال ہو۔ اگر یہ 386 انصار جو تمام ملک کی مجالس انصار اللہ میں سے جمع ہوئے ہیں اگر آپ اپنے اندر ایک تبدیلی پیدا کریں، ایسی تبدیلی جو ہر ایک کو نظر آئے تو تبھی انقلاب بھی پیدا ہو سکتا ہے، تبھی آپ کے گھروں کے سکون بھی قائم ہو سکتے ہیں، آپ کے گھروں کی تربیت بھی ہو سکتی ہے اور اس ماحول کی تربیت ہو سکتی ہے جس میں آپ رہتے ہیں ، آپ کی مجلس کے قدم ترقی کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔