سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 276
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 256 انصار اللہ کی تنظیم کی طرف سے دیئے گئے ہیں، ان منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کریں گے جو جماعت کی طرف سے، مقامی نظام کی طرف سے دیئے گئے ہیں، ان منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کریں گے ، وقتاً فوقتاً جن کے بارے میں ، میں بھی کہتا رہتا ہوں۔ تو یہ جب اکٹھے ہو کے ، جمع ہو کے ، ایک کوشش ہو گی اور دعا ہو گی تو اس وقت جو انقلابی تبدیلیوں کے نظارے ہم دیکھیں گے انشاء اللہ تعالیٰ وہ غیر معمولی نظارے ہوں گے اور انشاء اللہ وہ وقت آ رہا ہے کہ وہ نظارے دیکھنے ہیں لیکن ہمیں بھی اپنے آپ کو اس کے لئے تیار کرنا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ سب کو اس کی توفیق دے۔“ ( خطاب ریفریشر کورس انصار اللہ برطانیہ 19-20 جنوری 2008ء الفضل انٹر نیشنل 22 فروری 2008ء)