سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 26 of 552

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 26

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 6 کسی کی ذات سے تکلیف پہنچی ہے یا نقصان پہنچا ہے تو اس کا ہر گز یہ نتیجہ نہیں نکلتا کہ آپ کو حق ہے کہ اپنے ماحول، اپنے دوستوں ، اپنے بچوں اور اپنی اولاد کے ایمانوں کو بھی آپ زخمی کرنا شروع کر دیں۔ اپنے زخم حوصلے کے ساتھ اپنے تک رکھیں اور اس کے اندمال کے جو ذرائع باقاعدہ خدا تعالیٰ نے مہیا فرمائے ہیں ان کو اختیار کریں۔ “ (خطبہ جمعہ فرمودہ 10 فروری 1989ء) (خطبہ جمعہ فرمودہ 27 جون 2003ء بحوالہ خطبات مسرور جلد 1 صفحہ 149-150)