سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 24
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 4 ہے اور اپنی اولاد کو ہمیشہ خلافت احمد یہ سے وابستہ رہنے کی تلقین کرتے رہنا ہے اور ان کے دلوں میں خلیفہ وقت سے محبت پیدا کرنی ہے۔ یہ اتنا عظیم اور عظیم الشان نصب العین ہے کہ اس عہد پر پورا اترنا اور اس کے تقاضوں کو نبھانا ایک عزم اور دیوانگی چاہتا ہے۔ پس اس بابرکت اجتماع کے موقع پر میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ اس اجتماع سے یہ عزم کر کے گھروں کو لوٹیں کہ نظام خلافت کی حفاظت کے لئے ہر دم تیار رہیں گے اور خلافت احمد یہ کے خلاف ہر شرارت کا سر کچل کر رکھ دیں گے۔ جماعت جرمنی خدا کے فضل سے اسلام کی اشاعت اور تبلیغ کے لئے بڑا اہم کام کر رہی ہے اور حضرت خلیفة المسیح الرابع آپ سے خوش گئے ہیں۔ اس لئے اب آپ کا فرض ہے کہ آپ نے اسی جذبہ کو ہمیشہ زندہ اور قائم رکھنا ہے۔ اس کے لئے آپ کا قدم آگے سے آگے بڑھنا چاہیے۔ آپ نے خلیفہ رابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی دعائیں لی ہیں اور آپ ان کے دل کے قریب رہے ہیں۔ میری دعائیں بھی ہر وقت آپ کے ساتھ ہیں۔ اللہ آپ کو اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے کی توفیق بخشے۔ خدا آپ کے ساتھ ہو اور ہمیشہ آپ کو اپنی حفاظت میں رکھے۔ آپ کی مشکلات دور فرمائے۔ آپ کو ہر قسم کی برکتوں، رحمتوں اور فضلوں کا وارث بنائے۔ آمین“ ( خصوصی پیغام بر موقع سالانہ اجتماع جر منی 2003ء بحوالہ ماہنامہ الناصر جر منی جون تا ستمبر 2003ء)