سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 23 of 552

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 23

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 3 انصار اللہ کے عہد میں بیان شدہ ذمہ داریوں کو ہمیشہ نبھانا ہے دو پیارے انصار الله جرمنی السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مجھے یہ معلوم کر کے خوشی ہوئی ہے کہ جماعت ہائے احمد یہ جرمنی کے انصار ، اللہ کے فضل سے اپنا سالانہ اجتماع منعقد کرنے کی توفیق پا رہے ہیں۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اجتماع کو بہت برکت بخشے اور اس میں شامل ہونے والوں کو اپنی رحمت سے حصہ وافر عطا فرمائے۔ كُونُوا أَنْصَارَ اللهِ كَمَا قَالَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ لِلْحَوَارِينَ مَنْ أَنْصَارِي إِلَى اللَّهِ قَالَ الْحَوَارِيُّونَ نَحْنُ أَنْصَارُ اللَّهِ (الصف: 15) آپ سب لوگ وہ چنیدہ افراد ہیں جن کا ذکر قرآن مجید میں انصار اللہ کے الفاظ میں کیا گیا ہے۔ اے وہ لو گو ! جو ایمان لائے ہو اللہ کے انصار بن جاؤ! اللہ کے انصار بن جاؤ جیسا کہ عیسیٰ بن مریم نے اپنے حواریوں سے کہا تھا (کہ) کون ہیں جو اللہ کی طرف راہنمائی کرنے میں میرے انصار ہوں ؟ حواریوں نے کہا کہ ہم اللہ کے انصار ہیں۔ پس اے مومنو! تم اللہ کے دین کے لئے مدد گار بن جاؤ اگرچہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے آپ کی بیعت کرنے والے سب کے سب آپ کے انصار ہیں لیکن حضرت المصلح ا الموت عود رضی اللہ تعالیٰ عنہ عنہ نے جماعت کے ان افراد کا نام ” انصار الله " " رکھا جن کی عمر چالیس سال سے زائد ہے تاکہ ہمیشہ ان کے مد نظر یہ رہے کہ وہ ایسے لوگ ہیں جنہوں نے خدا تعالیٰ کے دین کی خدمت اور حضرت مسیح موعود کے مشن کی تکمیل کے لئے ہمیشہ صف اوّل میں رہنے کا عہد کئے رکھنا ہے۔ پس اس پہلو سے آپ پر بہت بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ وہ ذمہ داریاں اجمالاً انصار کے عہد میں بیان کر دی گئی ہیں جسے آپ اپنے ہر اجلاس میں دہراتے ہیں اور وہ یہ ہیں کہ اسلام احمدیت کی مضبوطی اور اشاعت اور نظام خلافت کے لئے آخر دم تک جدوجہد کرنی ہے۔ اور اس کے لئے بڑی سے بڑی قربانی پیش کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہنا