سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 237
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 217 حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی اس مضمون پر خوب روشنی ڈالی ہے۔ آپ فرماتے ہیں: ” اطاعت ایک ایسی چیز ہے کہ سچے دل سے اختیار کی جائے تو دل میں ایک نور اور روح میں ایک لذت اور روشنی آتی ہے۔ مجاہدات کی اس قدر ضرورت نہیں جس قدر اطاعت کی ضرورت ہے۔ مگر ہاں شرط یہ ہے کہ سچی اطاعت ہو اور یہی مشکل امر ہے۔ اطاعت میں اپنے ہوائے نفس کو ذبح کر ناضر وری ہوتا ہے۔“ پھر فرماتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ توحید کو پسند فرماتا ہے اور یہ وحدت قائم نہیں ہو سکتی جب تک اطاعت نہ کی جائے۔“ پس اپنے اطاعت کے معیار کو بلند کریں۔ ہر سطح پر اپنی اطاعت کو سمجھیں۔ عہدیداران اپنے سے بالا عہدیداران کی اطاعت کریں۔ احباب جماعت اپنے عہدیداران کی اطاعت کریں اور سب مل کر خلافت سے سچے تعلق اور اطاعت کا اعلیٰ نمونہ دکھائیں۔ یادرکھیں کہ آج خلافت احمد یہ ہی ہے جس کے ذریعہ غلبہ اسلام ہو گا۔ اسی سے حقیقی توحید کا درس ملے گا اور اسی کے ذریعہ سے عالمی وحدت کا قیام عمل میں آئے گا۔ اللہ آپ سب کو اور آپ کی آئندہ نسلوں کو خلافت کی لڑی میں پروئے رکھے اور اطاعت کے اعلیٰ نمونے قائم کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اللہ آپ کے ساتھ ہو۔ آمین۔“ پیغام سالانہ اجتماع انصار اللہ بھارت منعقدہ 8 تا 10 ستمبر 2006ء ہفت روزه بدر قادیان 14 دسمبر 2006ء)