سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 232
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 212 نماز با جماعت کا انتظام ہے۔ اور ہر جگہ کم از کم دو نمازیں تو با جماعت ہونی چاہئیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں عرض کیا گیا کہ مارچ میں ہم نے ہفتہ تربیت منایا تھا اور اپریل کی رپورٹس سے پتہ چلا ہے کہ نمازیں ادا کرنے والوں اور تلاوت کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ فرمایا کہ اب پھر رپورٹ منگوائیں اور دیکھیں کہ کیا یہ تبدیلی صرف ہفتہ تربیت کے دوران تھی یا بعد میں بھی جاری ہے۔ انصار کو بچوں کی تربیت کی طرف توجہ دلاتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ صف دوم کے انصار کی بڑی تعداد کے بچے چھوٹے ہیں۔ بچوں کی اچھی تربیت کریں تاکہ وہ اچھے کردار والے بن سکیں۔ مکرم امیر صاحب کی درخواست پر ایک بار پھر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اگلی نسل کو نظام جماعت سے منسلک کرنے کے لیے انصار کو نصیحت فرمائی کہ بچوں کی تربیت پر خاص توجہ دیں۔ تعلیم القرآن کے جائزہ کے دوران حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کو بتایا گیا کہ اساتذہ تیار کرنے کی کلاس ہوئی تھی اور بارہ اساتذہ تیار ہوئے ہیں۔ فرمایا کیا وہ سب پڑھا رہے ہیں ؟ اگر نہیں تو اب ان سے کام لیں۔ کوئی نتیجہ سامنے آنا چاہیے۔ نو مبائعین کے شعبہ کو ہدایات دیتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا انہیں ذیلی تنظیموں سے منسلک کرنے کے ساتھ ساتھ main stream میں بھی شامل کریں اور جماعت کے نظام میں absorb کریں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے شعبہ تبلیغ کو بھی اپنی قیمتی نصائح سے نوازا۔ فرمایا شہروں میں بھی تبلیغ جاری رکھیں لیکن شہروں کی بجائے دیہاتوں کا رخ کریں۔ دیہات کہیں کے بھی ہوں وہاں کا ماحول سادہ ہوتا ہے۔ جن سے ایک دفعہ رابطہ ہو ، ان رابطوں کو ہفتے دو ہفتے بعد دہرایا کریں۔ مسلسل اور جاری رابطہ ہونا چاہیے۔ فرمایا: دیہات کا ماحول چھوٹا ہوتا ہے۔ آپ کسی کو ملنے جائیں تو اور لوگوں کو بھی attraction پیدا ہو گی۔ اس سے مزید رابطے پیدا ہوں گے ۔ فرمایا : اس ہو ۔ کے علاوہ یہاں مختلف قومیتیں ہیں عربوں، ترکوں اور دیگر قوموں میں سے ان لوگوں کی تلاش کریں جن کو مذہب سے دلچسپی ہے۔ پہلے لوگوں کو خدا کا تصور دینا ہو گا۔ پھر مزید تبلیغ ہو سکے